کوئٹہ میں پڑھائی کی خواہش پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

تعلیم حاصل کرنے کے لیے کوئی عمر مقرر نہیں ہوتی۔ اسی تعلیم کی خواہش میں کوئٹہ کی ایک خاتون آمنہ بی بی کو اس کے شوہر نے قتل کر دیا

مقتولہ آمنہ بی بی کوئٹہ شہر کی رہائش اور سردار بہادر خان وومین یونیورسٹی میں بی ایس ایجوکیشن کے پہلے سمسٹر کی طلباء تھی

مقتولہ کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی عمر 20 برس تھی جن کی ایک سال پہلے شادی ہوئی تھی وہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھی لیکن ایم بی بی ایس میں داخلہ نہ ملنے پر مقتولہ نے بی ایس تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا

کوئٹہ کے امیر دستی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا جہاں کے ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے ماموں سے ابتدائی تفتیش کی گئی ہے۔
ملزم کے ماموں کا کہنا تھا کہ خاتون کو ان کے شوہر نے گولی ماری جس کی وجہ سے اس کی ہلاکت ہو گئی۔

امیر دستی پولیس اسٹیشن جہاں کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزم کی گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے تحقیقات جاری ہے لیکن ابھی تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

واقع کے بعد مقتولہ کے شوہر کے خلاف 302 تحت قتل کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے تاہم ملزم قتل کر کے فرار ہو چکا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں