چئیرمین ایچ ای سی سے پاکستان میں زیر تعلیم افغان سٹوڈنس کے وفد کی ملاقات

چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی جانب سے علامہ محمد اقبال سکالرشپ کے تحت پاکستان میں زیر تعلیم افغان سٹوڈنٹس کے اعزاز میں ایچ ای سی میں اعشائیہ دیا گیا

ملک بھر میں مختلف جامعات میں زیر تعلیم 3 ہزار افغان طلباء کے 40 رکنی نمائندہ وفد نے سیشن میں شرکت کی، اس موقع پر سٹوڈنٹس کی جانب سے اپنے تجربات اور تعلیمی لحاظ سے درپیش مسائل سے چئیرمین ایچ ای سی کو آگاہ کیا گیا

چئیرمین ایچ ای سی کی جانب سے خطاب کرتے ہوئے محنت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ سٹوڈنٹس دلجوئی سے تعلیمی میدان کو سر کریں اور افغانستان کی ترقی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں، سٹوڈنٹس کے مسائل کے حوالے سے ڈاکٹر مختار نے واضع کیا کہ ایچ ای سی کے دروازے ہر وقت سٹوڈنٹس کے لیے کھلے ہیں

چئیرمین ایچ ای سی نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ برادر اسلامی ملک کے نامساعد حالات کے باوجود افغان قوم کے جذبے اور ہمت کو سراہتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان کے نوجوان اپنے معاشرے میں تعلیمی و معاشی ترقی میں اپنا اہم ترین کردار ادا کریں گے

اس موقع پر ایگزیکٹو ڈاریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے زور دیا کہ ہمیں دونوں ممالک کے عوام کی بہتری اور فلاح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے بطور ہمسایہ ملک ہمیں ایک دوسرے کو اٹھانے کے لیے کام کرنا چاہئے اور ایک دوسرے کو عزت کی نگاہ سے دیکھنا چاہئے

سیشن کے دوران افغان سٹوڈنٹس کی جانب سے مستحق سٹوڈنٹس کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی یقینی بنانے پر ہائیر ایجوکیشن کے کردار کو سراہا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں