صدر پی ایم سی کی زیر صدارت اہم اجلاس

صدر پی ایم سی کا ڈبلیو ایف ایم ای ٹاسک فورس کا اجلاس طلب, اجلاس کی صدارت صدر پاکستان میڈیکل کمیشن ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ نے کی

صدر پی ایم سی نے کہا کہبڈبلیو ایف ایم ای کی منظوری ہماری اولین ترجیح ہے

ترجمان کے مطابق صدر پی ایم سی کی آغا خان میڈیکل یونیورسٹی میں عہدیداران سے ملاقات کی گئی، ڈبلیو ایف ایم ای ٹاسک فورس میں آغا خان یونیورسٹی کی بھی شمولیت ہوگی، ترجمان کے مطابق پی ایم سی ڈبلیو ایف ایم ای کی ایکریڈیٹیشن کیلئے اہل قرار دے دیا گیا ہے جبکہ آنے والے چند ماہ میں ڈبلیو ایف ایم ای حوالے سے دیگر تمام ضروری اقدامات مکمل کر لئے جائینگے

صدر نے کہا کہ پی ایم سی، ڈبلیو ایف ایم ای اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تمام تر ضروری اقدامات کر رہی ہے جبکہ انہوں نے اس حوالے سے قائم ٹاسک فورس کو کام تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی

ترجمان کے مطابق ڈبلیو ایف ایم ای ٹاسک فورس کی جانب سے اب تک کئے جانے والے تمام اقدامات و کام پر کونسل کو تفصیلی بریفنگ دی، ڈبلیو ایف ایم ای کے حوالے سے سمینار کے انعقاد اور بین الاقوامی پرفیشنلز کو مدعو کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

صدر پی ایم سی کا ویب سائٹ کو مکمل طور آپ ڈیٹ رکھنے کی بھی ہدایت

اپنا تبصرہ بھیجیں