بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبات کی جانب سے اپنی ساتھی کے بس سے گر کر زخمی ہونے کے واقعے کے خلاف یونیورسٹی کی کارروائی کے دھمکی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں یونیورسٹی بس سے طالبہ گر کر شدید زخمی ہوگئی تھی واقعے کی نشاندہی اور اس کے خلاف احتجاج کی کال دینے پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طالبات کو وارننگ دی گئی تھی کہ کسی بھی احتجاج کی صورت میں ان کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جاسکتا ہے
اس حوالے سے طالبات کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے بسوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ، جس کی وجہ سے بسوں میں آنے والی طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اسی رش کی وجہ سے یونیورسٹی کی ایک طالبہ بس سے گر کر شدید زخمی ہوئی جس کے خلاف یونیورسٹی کی طالبات نے احتجاج کی کال دی
طالبات نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج میں شریک ہونے والی طالبات کے لیے دھمکی آمیز نوٹس جاری کردیا، نوٹس میں کہا گیا ہے جو طالبات احتجاج کے لیے نکلیں گی انہیں یونیورسٹی سے ہی نکال دیا جائے گا
طالبات کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وفاقی حکومت بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی انتظامیہ کے خلاف ایکشن لے اور طالبات کو ناصرف پرامن احتجاج کا حق دیا جائے بلکہ بسوں کے پرانے شیڈول کو بحال کرتے ہوئے طلبا و طالبات کے لیے آسانی کی جائے