190 ممالک کو شکست دیکر “نوجوان سیاستدان کا ایوارڈ” سمیٹنے والی خیبرپختونخواہ کی ایم پی ای ڈاکٹر سمیرا شمس

ابتدائی طور پر پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سمیرا کو “ون ینگ ورلڈ 2022 مانچسٹر” مقابلوں میں 190 ممالک میں سے 15 کی شارٹ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا

اس حوالے سے جیوری کی جانب سے تمام امیدواروں کی پارلیمانی خدمات، یوتھ اور دیگر معاشرتی مسائل کے لیے ورک کا جائزہ لیا گیا، 26 سال کی عمر میں پی ٹی آئی کی جانب سے ایم پی اے منتخب ہونے والی ڈاکٹر سمیرا صوبے کی پہلی خاتون تھیں جن کو پبلک اکاونٹس کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا

ڈاکٹر سمیرا کے پاس صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی سربراہی کا بھی اعزاز حاصل ہے، ان کی جانب سے مختلف بیماریوں خصوصا ایچ آئی وی، ایڈز، خواتین کے خلاف تشدد، کم عمر کی شادی، بچوں کو ہراساں کرنے کے خلاف کئی آگاہی مہمات، نوجوانوں اور خواتین کی امپاورمنٹ کے کئی بلز پر بھی کام کیا گیا

خاتون سیاستدان کی ان تمام خدمات کے پیش نظر ان کو بہترین ینگ سیاستدان کے ایوراڈ سے نواز دیا گیا

اس حوالے سے ڈاکٹر سمیرا کا کہنا ہے کہ ایوارڈ ملنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اس سے پسماندہ علاقوں کی خواتین کو بھی آگے آکر اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے بات کرنے اور کردار ادا کرنے میں حوصلہ ملے گا

تاہم اپنی پارلیمانی خدمات کے باعث وہ ایورڈ کی ونر قرار پائیں، خاتون MPA یوتھ امپاورمنٹس جیسے بلز پر بھی کام کرتی رہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں