چین میں کورونا وائرس ختم ہونے کے باوجود زیر تعلیم غیر ملکی سٹوڈنٹس کے لیے حالات سازگار نہ ہوسکے، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹس کو کورونا میں اضافے کی وجہ سے اپنے ممالک لوٹنا پڑا، کورونا کم ہوتے ہی سٹوڈنٹس کی جانب سے اپنے تعلیمی اداروں میں واپسی کا سلسلہ جاری ہے
مختلف ممالک کی جانب سے بذریعہ پروازوں کے سٹوڈنٹس چین واپس لوٹ رہے ہیں تاہم پاکستان سے چین جانے والے سٹوڈنٹس ایک طرح سے پھنس کر رہ گئے ہیں جس کی بنیادی وجہ حکومت پاکستان کی سفارتی سطح پر سٹوڈنٹس کا مقدمہ لڑنے میں ناکامی ہے جبکہ دوسری وجہ واپس جانے والے سٹوڈنٹس سے پی آئی اے کی جانب سے لاکھوں بٹورنا ہے
سٹوڈنٹس کی جانب سے #PIALootingPakStudents نام سے پی آئی اے کے خلاف اضافی کرائے وصول کرنے پر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنایا گیا ہے
یاسر نامی صارف نے لکھا کہ پی آئی اے میں بیٹھے سٹاف کی جانب سے سٹوڈنٹس کو لوٹا جا رہا ہے، 70 ہزار کی ٹکٹ کو 5 لاکھ روپے میں بیچا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ برائے کرم سٹوڈنٹس کی آواز بنا جائے
https://twitter.com/RealYasir__Khan/status/1569697788715307011?t=kFwnDlRWgRWIYDy4YLfR6A&s=19
ڈاکٹر عصمت کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو معاملے کا نوٹس لینے کی درخواست کی گئی
https://twitter.com/dr_asmatmalik/status/1569901419460792320?t=XipinvVmT59RMGG_V7SPKA&s=19
ندا نامی صارف نے لکھا کہ بطور سٹوڈنٹ میرے لیے مشکل ہے کہ میں 70 ہزار کا ٹکٹ 5 لاکھ میں خریدوں، انہوں نے تمام لوگوں سے سٹوڈنٹس کے لیے بولنے کی اپیل کی
https://twitter.com/Nimegul/status/1569759195364265985?t=9lOAemQlm8yKRExZbYePww&s=19
ڈاکٹر مدیحہ کی جانب سے شکوہ کیا گیا کہ اس ساری صورتحال میں تمام سیاسی پارٹیز کیوں خاموش ہیں؟
https://twitter.com/iamwith_khan/status/1569967261976494087?t=k-z0IYpFMegx7-YfwnlKNw&s=19