صدر پی ایم سی پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ اور نائب صدر ڈاکٹر خورشید سے فارن میڈیکل گریجویٹس کے وفد نے ملاقات کی، ڈاکٹر ذیشان نور ملک کی قیادت میں ڈاکٹرز کی جانب سے فارن میڈیکل گریجویٹس اور انڈر گریجویٹس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا
اس موقع پر ڈاکٹر نوشاد شیخ کا کہنا تھا کہ کونسل سٹوڈنٹس اور ڈاکٹرز کے تمام مسائل کو اپنی اولین ترجیحات سمجھی ہے اور تمام مسائل کو قانون کے مطابق حل کیا جائے گا، اس موقع پر نائب صدر پی ایم سی نے شرکاء کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ اجلاس میں این ایل ای کے حوالے سے معاملات کو ایجنڈے کا حصہ بنایا جائے گا اور تمام تر مسائل کو بروقت حل کیا جائے گا، ملاقات میں ڈاکٹرز کی جانب سے این ایل ای اور این ای بی کے حوالے سے درپیش مشکلات سے کونسل ممبران کو آگاہ کیا گیا، وفد کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر ذیشان نور ملک نے کہا کہ امید ہے موجود کونسل تمام قانونی مطالبات کو نہ صرف جلد از جلد حل کرے گی بلکہ میڈیکل کمیونٹی کی فلاح کے لیے مزید بہتر اقدامات بھی کرے گی، کونسل کی جانب سے ڈاکٹرز اور سٹوڈنٹس کے تمام مسائل کو قانون کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی