دو سمسٹرز تک فیس نہ دینے والے سٹوڈنٹس کو امتحان دینے یا یونیورسٹی آنے سے نہیں روکا جائے گا، چئیرمین ایچ ای سی

قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس میں ایچ ای سی کے ملٹی بلین ڈالر کے منصوبے کے ذریعے ملک میں نو انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے قیام کے ایجنڈے پر غور کیا گیا جس پر چئیرمین ایچ ای سی نے کمیٹی اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں یونیورسٹی جو بن رہی تھی اس کا کام روک دیا گیا تھا، کہا گیا تھا کہ 5 بلین یونیورسٹی پر خرچ آنا ہے، کابینہ کے فیصلے پر یہ پراجیکٹ شروع ہوا تھا پھر کابینہ کے فیصلے پر اسے روکا گیا حالانکہ سب چیزیں قانون کے مطابق کی تھی

گوادر میں یونیورسٹی بنانے کا معاملہ بھی کمیٹی میں زیر غور آیا، کمیٹی ممبران نے کہا کہ گوادر میں تعلیمی اداروں کی بہت ضرورت ہے، بلوچستان کے طلبہ دوسرے صوبوں میں ہیں جس کی وجہ سے یہاں پر بہت بوجھ ہے، بلوچستان ہمارا وہ صوبہ ہے جو بہت پیچھے رہ گیا ہے وہاں مزید یونیورسٹیز کا ہونا بہت ضروری ہے

سیلاب کے بعد تعلیمی اداروں میں پیدا شدہ صورتحال کے حوالے سے چئیرمین ایچ ای سی نے کہا کہ سیلاب کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی اس پر پر تمام وائس چانسلرز کا اجلاس بلایا تھا، انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود تمام یونیورسٹیوں کو کھول دیا گیا تھا، میڈیکل یونیورسٹیز کی تمام ٹیم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھیجا گیا، ہماری ہیلتھ کی ٹیمیں اور کالجز کے لوگ متاثرہ علاقوں میں کام کر رہی ہیں، ایگریکلچرل یونیورسٹی کو فصلوں کی تباہ ہونے سے بچانے اور جہاں سیلاب آیا ہے وہاں پر خوارک کی قلت کے بارے میں کام کریں

چیرمین ایچ ای سی کے مطابق یونیورسٹیز میں اگر دو سمسٹر تک کوئی فیس نہیں دے سکتا تو وہ اس کو تعلیم یا امتحان دینے سے نہیں روکا جائے گا جبکہ انٹرمیڈیٹ کے بعد بچے با آسانی یونیورسٹیز میں جا سکتے ہیں، چیرمین ایچ ای سی نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کے بارے میں بات ہوتی ہے اور فوٹو سیشن لیکن کام نہیں ہوتا،چیرمین ایچ ای سی جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں 40 سے زائد یونیورسٹیاں موجود ہیں

چئیرمین ایچ ای سی نے کہا کہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں یورنیورسٹی موجود ہیں لیکن اب نجی سیکٹر کو یونیورسٹیوں کو بنانے کے لیے آگے آنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ بچوں کو موقع دینا ہے تو پورے پاکستان کے بچوں کو دینا ہوگا، کوئی یونیورسٹی کام نہیں کرے گی تو ان کا فنڈ کم کر دیا جائے گا تاہم اس وجہ سے میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا گیا کچھ دن میں دیکھیے گا کہ میرے خلاف کتنے کیس ہونے والے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں