فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
فیڈرل بورڈ کے مطابق ہیومینٹیز گروپ میں پہلی پوزیشن 1018 نمبر حاصل کرکے اسلام آباد ماڈل کالج کی فائزہ یونس نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن 991 نمبرز لیکر ایمان اور 989 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن دو طالبات مابین گل اور انسہ بی بی نے حاصل کی
اسی طرح پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن 1081 نمبرز لیکر توبہ عبد الباسط نے حاصل کی جبکہ 1077 نمبرز لیکر مناہل راشد نے دوسری جبکہ 1076 نمبرز لیکر ایمان صفدر نے تیسری پوزیشن حاصل کی
پری انجئرنگ گروپ میں پہلی پوزیشن 1071 نمبرز لیکر ہدی نور احمد نے حاصل کی جبکہ 1070 نمبرز لیکر دوسری پوزیشن دو سٹوڈنٹس عبدالرحمان میمن اور امل کاشف کے نام رہی
اسی طرح 1068 نمبرز لیکر صائم احمد کی جانب سے تیسری پوزیشن حاصل کی گئی سائنس جنرل گروپ میں اقراء محمود نے 1061 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عائشہ حسین نے 1056 نمبرز لیکر دوسری اور راو محمد حارث نے 1054 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی
واضع رہے کہ
فیڈرل بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کے مطابق نتائج کی مجموعی طور پر شرح 83.35% رہی امتحانات میں مجموعی طور پر 75 ہزار 368 سٹوڈنٹس نے حصہ لیا61 ہزار 741 سٹوڈنٹس امتحانات میں کامیاب قرار پائے