ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے میٹرک انٹر نتائج کی ابتدائی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب حکام کے مطابق میٹرک پارٹ ون (نویں) کے نتائج کا اعلان 19 ستمبر جبکہ میٹرک پارٹ ٹو (دسویں) کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 اگست 2022 کو کیا جائے گا
انٹرمیڈیٹ کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیارہویں جماعت کے امتحانات کا اعلان 16 نومبر جبکہ بارویں جماعت کے امتحانات کا اعلان 20 اکتوبر 2022 کو کیا جائے گا
ایچ ای ڈی حکام کے مطابق دوسرے سالانہ امتحانات کی تاریخ کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا تاہم نتائج کے اعلان کے بعد دوسرے سالانہ امتحانات کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ متوقع ہے