(ایم این بی ویب ڈیسک) پاکستان میڈیکل کمیشن رہے گا یا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی واپسی ہوگی؟ یہ سوال میڈیکل سٹوڈنٹس کے ذہبی اضطراب کی بنیادی وجہ بن چکا ہے، سٹوڈنٹس کی جانب سے گزشتہ روز ایم ڈی کیٹ سے قبل پی ایم ڈی سی کی بحالی کے لیے ٹویٹرز ٹرینڈ بھی بنایا گیا
اس حوالے سے صدر پرائیویٹ میڈیکل سٹوڈنٹس یونین پاکستان حسن بلوچ بھی میدان میں آگئے ان کا کہنا ہے کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے چئیرمین کی لاقانونیت کی وجہ سے پی ایم ڈی سی بل کی منظوری میں تاخیر ہو رہی جو کہ ناقابل برداشت ہے.
سٹوڈنٹس یونین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ چیئرمین سینٹ اپنا وعدہ پورا کریں اور بل ایوان کے سامنے پیش کریں، بیان میں کہا گیا کہ این ایم ڈی کیٹ کے لاکھوں طلباء کا مستقبل اس بل سے جڑا ہے اس وقت ڈاکٹرز, میڈیکل طلباء بھی این ایل ای امتحان کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں
یونین کے مطابق اگر مزید تاخیر کی گئی تو پی ٹی آئی کے سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے