غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے, اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں سکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 50 سے زائد پناہ گزین فلسطینی شہید ہوئے.عالمی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے الدراج میں اسرائیلی فوج نے طیاروں کے ذریعے سے 2 سکولوں کو نشانہ بنایا, جس کے نتیجے میں 50 سے زائر فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوئے. سکولوں کو پناہ گاہوں کے طور پر بےگھر فلسطینیوں کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا.
عالمی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بیت لاحیہ, خان یونس, شجاعیہ اور رفاہ میں بھی اسرائیلی فوج نے پناہ گاہوں, سکولوں, تجارتی مال اور رہائشی عمارتوں پر بمباری کی.
اسرائیلی فوج نے غزہ میں سپریم کورٹ کی عمارت پر بھی حملہ کر کے تباہ کردی اور ہسپتالوں اور ایمبولینسز کو بھی نشانہ بنایا.
دوسری طرف اسرائیلی فوج کی مسلسل جارحیت جاری ہے جس سے دو دن میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے, اب تک شہادتوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے.