انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 10 دسمبر کو ہوگا!

انڈر 19 ایشیا کپ کا آغاز 8 دسمبر کو دبئی میں ہوگاجبکہ اس ٹورنامنٹ کا فائنل 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔اس ٹورنامنٹ میں 4،4 ٹیموں کے دو گروپس تشکیل دیے گئے ہیں۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، افغانستان اور نیپال شامل ہیں جب کہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور جاپان شامل ہیں۔

کرکٹ کی تاریخ میں یہ روایت رہی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کو اتوار والے دن رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ شائقین اس میچ کو دیکھ سکیں۔ایشین کرکٹ کونسل نے اس روایت کو برقرار رکھا ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کو اتوار 10 دسمبر کو شیڈول کیا ہے۔

مزید پاکستان نے اس ایونٹ کیلئے کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔انڈر 19 پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سعد بیگ کریں گے۔
اس ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ درج ذیل ہے :
سعد بیگ (کپتان ،وکٹ کیپر)،احمد حسین ،علی اسفند،عامر حسن،عرفات منہاس ،آذان اویس،خبیب خلیل،محمد ریاض اللہ،طیب عارف،محمد ذیشان ،نجب خان ،نائد احمد خان ،شاہزیب خان،شامیل حسین اور عبید شاہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں