سموگ کے باعث پنجاب حکومت کاتعلیمی اداروں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

سموگ کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہفتے کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق صرف سموگ والے اضلاع میں ہفتہ کے روز چھٹی ہوگی۔

مذکورہ اضلاع میں لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارروال، حافظہ آباد، اور منڈی بہاؤالدین میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ مارکیٹیں، دکانیں، جم اور سینماء ہالز دوپہر 3 بجے کھلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں