سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی سٹوڈنٹس کے لیے سینکڑوں سکالرشپس کا اعلان

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک قابل ذکر اقدام میں، سعودی حکومت نے 2023 میں پاکستانی طلباء وطالبات کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کی تعداد 600 سے بڑھا کر 700 کر دی ہے۔ حال ہی میں کنگڈم آف سعودی عرب نے (KSA) پاکستان اور آذاد جموں وکشمیر کے طلباء و طالبات کے لیے مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکالرشپ کے ذریعے پاکستانی طلباء کو ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جاٸیں گے۔ کنگڈم آف سعودی عرب اسکالرشپ 2024 مرد اور خواتین دونوں کے لیے کھولی گٸی ہیں۔ یہ وظائف مکمل طور پر بادشاہی حکومت فراہم کرے گی جس میں طلباء و طالبات کو رہاٸش، کھانا، مفت ہواٸی ٹکٹ، ماہانہ وظاٸف، طبی سہولیات اور عمرہ جیسی سہولیات میسر کی جاٸیں گی۔

اسکالرشپ کا 75 فیصد پاکستان کے طلباء کو دیا جائے گا، جبکہ باقی 25 فیصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلباء کو دیا جائے گا۔ کنگڈم آف سعودی عرب (KSA) کی زیادہ تر یونیورسٹیاں KSA گورنمنٹ اسکالرشپس پر بین الاقوامی طلباء کے لیے اپنے سلاٹس کا صرف 5% مختص کرتی ہیں۔ تاہم، ریاض میں شہزادی نور بنت عبدالرحمن یونیورسٹی 8% کو قبول کرتی ہے، اور جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ غیر معمولی ہے، جو 85% بین الاقوامی طلباء کو وظائف پر قبول کرتی ہے۔ سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپکو سعودی عرب میں تعلیم حاصل کرنے سے کیا فواٸد حاصل ہوں گے؟ نیچے چند فواٸد بیان کیے گٸے ہیں انہیں پڑھنے کے بعد کنگڈم آف سعودی عرب اسکالرشپ 2024 کے متعلق تمام تر تفصیلات اور اپلاٸی کرنے کاطریقہ کار جاننے کے لیے اس تحریر کو آخر تک لازمی پڑھیں۔

سعودی عرب میں تعلیم حاصل کرنے کے فوائد:
سعودی عرب میں تعلیم حاصل کرنے سے طلباء کو درج ذیل فوائد حاصل ہوں گے:
١۔ اعلیٰ معیار کی تعلیم:
بہت سی سعودی یونیورسٹیوں کا شمار دنیا کی ٹاپ 200 یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے، جسکا مطلب ہے کہ آپ اعلیٰ درجے کی تعلیم حاصل کریں گے۔

٢۔ تحقیق کے مواقع:
سعودی یونیورسٹیوں کے پاس جدید تحقیقی مراکز ہیں، جہاں آپکو تحقیق اور تلاش کے لیے مواقع فراہم کیے جاٸیں گے۔

٣۔ زبردست تعاون:
مملکت سعودی عرب آپکیک حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بناتے ہوئے، بین الاقوامی طلباء کا نہایت اچھا خیال رکھتی ہے۔

٤۔ ثقافتی تنوع:
سعودی یونیورسٹیاں 170 سے زیادہ ممالک کے طلباء کی میزبانی کرتی ہیں، جو آپ کو ایک بھرپور/متنوع ثقافت کا تجربہ کرنے اور دنیا بھر کے لوگوں سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

کنگڈم آف سعودی عرب اسکالرشپ 2024 کے بارے میں مختصر تفصیلات:
میزبان ملک:
سعودی عرب

ایسوسی ایشن:
کنگڈم آف سعودی

میزبان یونیورسٹی:
25 سعودی یونیورسٹیز

ڈگری کی سطح:
ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری

اسکالرشپ ایوارڈز:
تقریباً 700 طلباء کو اسکالرشپ سے نوازا جاٸے گا۔

اسکالرشپ کے مالی فوائد:
مکمل طور پر فنڈڈ

سمسٹر کا آغاز:
ستمبر یا اکتوبر 2024

کنگڈم آف سعودی عرب (KSA) اسکالرشپ کے لیے پیش کردہ شعبوں کی فہرست:
یہ وظائف تقریباً تمام شعبوں کے لیے پیش کیے جاتے ہیں جس کی فہرست درج ذیل ہے:
١۔ سیاسیات (Political Science)
٢۔ قانون (Law)
٣۔ ایجوکیشن (Education)
٤۔ ایڈمنسٹریشن (Administration)
٥۔ معاشیات (Economics)
٦۔ انجینئرنگ
٧۔ کمپیوٹر سائنس
٨۔ زراعت (Agriculture)
٩۔ اریبک/اسلامک سٹیڈیز
١٠۔ میڈیا سائنسز

کنگڈم آف سعودی عرب (KSA) اسکالرشپ 2024 کی اہلیت کا معیار:
سعودی عرب کی ٹاپ 25 یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے طلباء کو درج ذیل اہلیت کے معیارات پر پورا اترنا ہو گا۔

١۔ درخواست دینے والے طلباء کا تعلق پاکستان یا آذاد جموں و کشمیر سے ہونا ضروری ہے۔

٢۔ مرد اور خواتین دونوں طلباء درخواست دے سکتے ہیں۔

٣۔ وظائف کا 75% پاکستانی اور آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کو دیا جائے گا جبکہ 25% وظائف سعودی عرب میں قانونی طور پر مقیم پاکستانی یا آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کو دیے جائیں گے۔

٤۔ داخلوں کی آخری تاریخ کے وقت بیچلر ز پروگرام کے لیے درخواست دینے والے طلباء کی عمر 17 سے 25 سال، ماسٹرز کے لیے 30 سال اور پی ایچ ڈی کے لیے عمر 35 سال سے کم ہونی چاہیے۔

٥۔ درخواست دینے والے طلباء کے پاس سعودی اسکالرشپ حاصل کرنے کے وقت کوئی دوسری اسکالرشپ نہیں ہونی چاہیے۔

٦۔ درخواست گزار کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔

٧۔ درخواست گزار کو کسی تعلیمی ادارے سے تادیبی یا کسی اور جائز بنیاد پر معطل نہیں کیا جانا چاہیے۔

٨۔ متعلقہ سعودی یونیورسٹی یا سعودی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کوئی دوسری ضرورت کو پورا کرنا ہو گا۔

کنگڈم آف سعودی عرب (KSA) اسکالرشپ 2024 کے فواٸد:
سعودی عرب کی اسکالرشپ کے لیے جن طلباء و طالبات کو منتخب کیا جاٸے گا اُنکو درج ذیل فواٸد/سہولیات فراہم کی جاٸیں گی:
١۔ اسکالر شپ پانے والے طلباء کو مفت رہائش میسر کی جاٸے گی۔

٢۔ شادی شدہ طلباء وطالبات کو سعودی عرب پہنچنے پر تین ماہ کے لیے فرنشننگ الاؤنس ملے گا۔

٣۔ سالانہ ائر ٹکٹ کی سہولت میسر ہو گی۔

٤۔ شادی شدہ اور غیر شادی شدہ طلباء و طالبات دونوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جاٸیں گی۔

٥۔ اسکالرشپ مکمل ہونے پر تین ماہ کے اسکالر شپ کے برابر کتب کارگو الاٶنس دیا جائے گا۔

٦۔ کیمپس میں رعایتی قیمت پر کھانا دیا جاٸے گا۔

٧۔ کیمپس میں کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کی سہولت بھی موجود ہو گی۔

٨۔ سائنس کے طلباء و طالبات کو 900 سعودی ریال اور آرٹس کے طلباء و طالبات کو 850 سعودی ریال ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

٩۔ تعلیم حاصل کرنے کے دوران طلباء و طالبات کو عمرہ کرنے کا موقع بھی دیا جاٸے گا۔

پاک آرمی پی ایم اے لانگ کورس کے لیے اپلاٸی کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب کی ٹاپ 25 یونیورسٹیوں کی فہرست:
آپکو کنگڈم آف سعودی عرب اسکالرشپ 2024 کے ذریعے درج ذیل 25 یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ آپ درخواست جمع کراتے وقت کم از کم تین یونیورسٹیز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ تمام یونیورسٹیز کے متعلق مزید تفصیلات جاننے کے لیے نیچے دی گٸی یونیورسٹییز کے ناموں پر کلک کریں یا آگے دیے گٸے آفیشل لنک پر جاٸیں۔۔۔
١۔ جدہ یونیورسٹی
http://www.uj.edu.sa/

٢۔ بیشا یونیورسٹی
http://www.ub.edu.sa/

٣۔ ام القری یونیورسٹی
http://www.uqu.edu.sa/

٤۔ اسلامک یونیورسٹی
www.lu.edu.sa

٥۔ امام محمد ابن سعود اسلامک یونیورسٹی
www.iu.edu.sa

٦۔ کنگ سعود یونیورسٹی
www.ksu.edu.sa

٧۔ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی
www.kau.edu.sa

٨۔ حفر الباطن یونیورسٹی
www.uhb.edu.sa

٩۔ کنگ فیصل یونیورسٹی
www.kfu.edu.sa

١٠۔ کنگ خالد یونیورسٹی
www.portal.kku.edu.sa

١١۔ قاسم یونیورسٹی
www.qu.edu.sa

١٢۔ طیبہ یونیورسٹی
ww.taibahu.edu.sa

١٣۔ طائف یونیورسٹی
www.tu.edu.sa

١٤۔ ہیل یونیورسٹی
www.uoh.edu.sa

١٥۔ جازان یونیورسٹی
www.nu.edu.sa

١٦۔ الجوف یونیورسٹی
www.ju.edu.sa

١٧۔ الباحہ یونیورسٹی
www.prtal.bu.edu.sa

١٨۔ تبوک یونیورسٹی
www.ut.edu.sa

١٩۔ نجران یونیورسٹی
www.nu.edu.sa

٢٠۔ ناردرن بارڈر یونیورسٹی
www.nbu.edu.sa

٢١۔ شہزادی نورا یونیورسٹی
www.pnu.edu.sa

٢٢۔ امام عبدالرحمن یونیورسٹی
www.iau.edu.sa

٢٣۔ شہزادہ ستم بن عبدالعزیز یونیورسٹی
www.psau.edu.sa

٢٤۔ شقرہ یونیورسٹی
www.sa.edu.sa

٢٥۔ مجمع یونیورسٹی
www.mu.edu.sa

کنگڈم آف سعودی عرب (KSA) اسکالرشپ کے لیے درکار دستاویزات:
سعودی عرب میں اپنا تعلیمی سفر شروع کرنے کے لیے آپ کو درج ذیل تصدیق شدہ دستاویزات عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں جمع کروانے ہوں گے۔۔۔
١۔ پاسپورٹ (مین پیج)

٢۔ پیدائشی سرٹیفکیٹ (عربی اور انگریزی تراجم میں)

٣۔ عربی زبان میں پولیس کلیئرنس سرٹیفیکیٹ (6 ماہ سے زیادہ پرانا نہ ہو)

٤۔ والد اور والدہ کے شناختی کارڈ کی کاپی

٥۔ تفصیلی مارکس سرٹیفکیٹ (عربی اور انگریزی تراجم میں)

٦۔ ہائی سکول سرٹیفکیٹ (عربی اور انگریزی تراجم میں)

٧۔ عربی اور انگریزی تراجم میں میڈیکل رپورٹ (6 ماہ سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے)

٨۔ ذاتی تصویر (4×6 ساٸز)‏

• اختیاری دستاویزات (Optional Documents):
١۔ کریکٹر سرٹیفکیٹ (عربی اور انگریزی تراجم میں)

٢۔ اصل ملک میں شناختی تصویر

٣۔ ریکومینڈیشن لیٹر (Recommendation Letter)

٤۔ انگریزی زبان کی مہارت کا سرٹیفیکیٹ

(نوٹ: اگر آپ تمام تر مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ Optional Documents بھی اپ لوڈ کریں گے تو اس کا فاٸدہ یہ ہو گا کہ آپ کو اس اسکالرشپ کے لیے منتخب کیے جانے کے امکانات مزید بڑھ جاٸیں گے)۔

کنگڈم آف سعودی عرب اسکالرشپ 2024 کے لیے درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار:
سعودی عرب کی 25 اعلیٰ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آپکو آن لاٸن درخواست جمع کروانی ہو گی۔ درج ذیل مراحل پر عمل کر کے ابھی درخواست جمع کرواٸیں۔۔۔

١۔ کنگڈم آف سعودی عرب کی آفیشل ویب ساٸٹ پر جانے کے لیے یہاں کلک کریں یا نیچے دیے گٸے لنک پر جاٸیں: https://studyinsaudi.moe.gov.sa/

٢۔ Apply to study now پر کلک کریں۔

٣۔ اپنا اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کے لیے Create a new account پر کلک کریں۔

٤۔ تمام تر تفصیلات درج کر کے اکاٶنٹ Log In کریں۔

٥۔ اکاؤنٹ لاگ ان کرنے کے بعد دوبارہ Apply to Study Now پر کلک کریں۔ پھر درخواست فارم کھل جائے گا۔

٦۔ درخواست فارم پر موجود تمام تر تفصیلات پُر کریں جیسے:
• سروس کے بارے میں (About the service)
• اہم معلومات (Main Information)
•کوالیفیکیشن کی تفصیلات
• لینگویج کی تفصیلات
• یونیورسٹی کی تفصیلات
• دستاویزات

٧۔ سیکشن کو بھرنے کے بعد سیو اور جاری بٹن کو دبانا نہ بھولیں۔

٨۔ آخر میں Submit پر کلک کریں اور آپکی درخواست جمع ہو جاٸے گی۔

نوٹ:
• آن لائن درخواست فارم جمع کروانے کے بعد یونیورسٹی طالب علم کی درخواست سعودی وزارت کو بھیجے گی اور حتمی انتخاب سعودی وزارت تعلیم کرے گی۔

• درخواست کی پیروی کرنے کے لیے طلباء جمع کرائی گئی آن لائن درخواست کی ایک کاپی Pahrepriyad@mofa.gov.pk پر ایک آفیشل ای میل آئی ڈی ایمبیسی آف پاکستان پر شیئر کریں گے.

کنگڈم آف سعودی عرب (KSA) 2024 کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ:
کنگڈم آف سعودی عرب (KSA) اسکالرشپ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 دسمبر 2023 ہے۔ لہذا ڈیڈلاٸن ختم ہونے سے پہلے پہلے آن لاٸن درخواست جمع کرواٸیں۔

اگر آپ بھی سعودی عرب جا کر اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کے خواب کو پورا کرنا چاہتے ہیں تو ابھی تمام دستاویزات تیار کریں اور نیچے آفیشل لنک پر کلک کر کے آن لاٸن درخواست فارم جمع کرواٸیں۔

آفیشل لنک

اپنا تبصرہ بھیجیں