خیبرپختونخوا کے میٹرک امتحانات میں سرکاری سکولز کی کارکردگی انتہائی افسوسناک رہی، محکمہ تعلیم کے مطابق 736 سرکاری سکولوں کے 80فیصد طلبہ فیل ہوگئے جبکہ 82سرکاری سکولوں میں ایک بھی طالب علم میٹرک کے امتحان میں پاس نہیں نہ ہوسکا، اسی طرح 24 سرکاری سکولوں میں 98فیصد اور 34 سکولوں میں 97فیصد طلبہ فیل ہوگئے
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ میٹرک کے نتائج میں 21سکولوں کے 96فیصد اور 38سکولوں کے95% طلبہ فیل ہوگئے، تاہم خراب نتائج دینے والے سکولوں میں قبائلی اضلاع کے تعلیمی ادارے سرفہرست ہیں۔
اس حوالے سے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ سکولوں کے اساتذہ کے خلاف اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ٹیچنگ الاونس کٹوتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں
اس حوالے سے خراب نتائج دینے والے سکولوں کے اساتذہ کو ڈی موٹ کرنے کےلئے بھی سفارشات تیار کر لی گئی ہیں