آسٹریلین یونیورسٹی آف میلبورن نے حال ہی میں 2024-2025 کے بیچ کے لیے پاکستانی اور دیگر بین الاقوامی طلباء کے لیے انڈرگریجویٹ اسکالرشپ اعلان کیا ہے۔ میلبورن انڈرگریجویٹ اسکالرشپ 2024 بین الاقوامی طلباء کے لیے جزوی یا مکمل طور پر فنڈڈ (Partially or Fully funded) اسکالرشپ ہے۔ میلبورن یونیورسٹی ہر سال انڈرگریجویٹ تعلیم کے لیے پوری دنیا سے تقریباً 50 اسکالرز کو اسکالرشپ فراہم کرتی ہے۔
اس اسکالرشپ کے تحت پہلے سال میں $10,000 ٹیوشن فیس معاف کی جاتی ہے یا پورے تین سالوں کے لیے طلباء کی بہترین تعلیمی کارکردگی کی بناء پر 50 یا 100 % فیس بھی معاف کی جاتی ہے۔ میلبورن یونیورسٹی زراعت، جانوروں کے مطالعہ، فوڈ سائنس اور ویٹرنری سائنس، فن تعمیر، عمارت اور منصوبہ بندی، کامرس، معاشیات اور انتظام، کمپیوٹنگ اور انفارمیشن، سائنسز اور ریاضی کے درج ذیل شعبوں میں انڈرگریجویٹ کورسز میں اسکالرشپ پیش کرتی ہے۔
میلبورن یونیورسٹی ایک عوامی تحقیقی یونیورسٹی ہے جو آسٹریلیا میں واقع ہے۔ یہ ملک کی دوسری قدیم ترین یونیورسٹی ہے، جس کی بنیاد 1853 میں رکھی گئی تھی۔ یہ ادارہ اپنے شاندار تعلیمی پروگراموں کے لیے مشہور ہے اور مختلف مضامین میں انڈرگریجویٹ/گریجویٹ پروگرامز میں بین الاقوامی طلباء کو اسکالرشپس فراہم کرتی ہے۔ پوری دنیا سے طلباء کی کثیر تعداد میلبورن یونیورسٹی میں داخلہ لیتے ہیں۔ یہ ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے بہت سے مواقع فراہم کرتا ہے۔ مزید معلومات جاننے کے لیے تحریر کو آخر تک ضرور پڑھیں۔
میلبورن انٹرنیشنل انڈرگریجویٹ اسکالرشپ 2024 کے متعلق تفصیلات:
میزبان ملک:
آسٹریلیا
میزبان یونیورسٹی:
یونیورسٹی آف میلبورن (University of Melbourne)
ڈگری کی سطح:
انڈر گریجویٹ
پروگرام کی مدت/دورانیہ:
تین سال
اسکالرشپ ایوارڈز:
50 ایوارڈز
اسکالرشپ کی قیمت:
تقریباً $56,000 تک
دستیاب کورسز:
تمام دستیاب کورسز تلاش کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
سمسٹرز انٹیک:
سمسٹر 1، 2024 (فروری/مارچ انٹیک): 30 نومبر 2023
سمسٹر 2، 2024 (مڈ یٸر، جولائی انٹیک): 31 مئی 2024۔
میلبورن انٹرنیشنل انڈرگریجویٹ اسکالرشپ کے لیے اہلیت کا معیار:
میلبورن انٹرنیشنل انڈرگریجویٹ اسکالرشپ کے لیے اہل ہونے کے لیے، آپ کو درج ذیل ضروریات کو پورا کرنا ہوگا۔
١۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے علاوہ تمام بین الاقوامی ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء درخواست دے سکتے ہیں۔
٢۔ آسٹریلیا میں مستقل طور پر رہاٸش پزیر طلباء درخواست نہیں دے سکتے۔
٢۔ طلباء کو درخواست دینے کے لیے میلبورن یونیورسٹی سے آفر لیٹر موصول ہونا ضروری ہے۔
٣۔ ہاٸی اسکول کے آخری سال میں بہترین نتائج حاصل کرنے والے طلباء درخواست دے سکتے ہیں، جیسے:
• اے لیولز (A-Levels) میں کم از کم 93%
• منظور شدہ فاؤنڈیشن پروگرام میں کم از کم 97٪
• انٹرنیشنل بکلوریٹ (IB) میں کم از کم 43 کا اسکور
• کینیڈا سیکنڈری اسکول میں کم از کم 97% کا اسکور
• ویتنام ہائی اسکول میں کم از کم 90% کا اسکور
٤۔ جن طلباء نے اس سے پہلے کوئی ترتیری مطالعہ (Tertiary Studies) نہیں کیا وہ درخواست دے سکتے ہیں۔
میلبورن انٹرنیشنل انڈرگریجویٹ اسکالرشپ 2024 کے فوائد:
میلبورن انٹرنیشنل انڈرگریجویٹ اسکالرشپ کے لیے منتخب کیے جانے والے امیدواروں کو درج ذیل فوائد حاصل ہوں گے:
١۔ انڈرگریجویٹ ڈگری کے پہلے سال کے لیے $10,000 ٹیوشن فیس معاف کی جاٸے گی یا،
٢۔ انڈرگریجویٹ ڈگری کے اگلے تین سالوں کے لیے 50 فیصد فیس میں کمی کی جائے گی یا،
٣۔ انڈرگریجویٹ ڈگری کے اگلے تین سالوں کے لیے 100 فیصد فیس میں کمی کی جائے گی
٤۔ یہ آسٹریلیا کے بہترین ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ہے۔
میلبورن انٹرنیشنل انڈرگریجویٹ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار :
میلبورن انٹرنیشنل انڈرگریجویٹ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے لیے، براہ کرم درج ذیل ہدایات پر عمل کریں:
١۔ اس اسکالرشپ پروگرام کے لیے علیحدہ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
٢۔ جن طلباء کو میلبورن یونیورسٹی سے آفر لیٹر وصول ہو گا اور جن کے تعلیمی نتائج اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں وہ خود بخود اسکالرشپ کے لیے زیر غور آئیں گے۔
٣۔ تاہم، تمام بین الاقوامی طلباء کو درخواست کی فیس (AUD$120) ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
٤۔ انڈرگریجویٹ کورس کا انتخاب کریں۔ کورس کا انتخاب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں یا نیچے دیے گٸے لنک پر جاٸیں: https://study.unimelb.edu.au/find/
٥۔ آن لائن ایپلیکیشن سسٹم کے ذریعے درخواست دینے کے لیے یہاں کلک کریں۔ پھر Apply as a new student پر کلک کر کے اپنا اکاٶنٹ رجسٹر کریں۔
٦۔ آن لاٸن ایپلیکیشن فارم میں تمام تر تفصیلات پر کریں اور تصدیق شدہ دستاویزات اپ لوڈ کریں۔ اس کے بعد Submit پر کلک کریں اور آپ کی درخواست Submit ہو جاٸے گی۔
نوٹ: درخواست کے عمل کے بارے میں مزید معلومات کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں یا اس لنک پر جاٸیں:
https://study.unimelb.edu.au/how-to-apply/undergraduate-study/international-applications/applications
میلبورن انڈرگریجویٹ اسکالرشپ 2024 کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ:
میلبورن یونیورسٹی میں انڈرگریجویٹ پروگرام کے لیے درخواست دینے والے تمام طلباء کے لیے فروری/مارچ (2024) انٹیک کی آخری تاریخ 30 نومبر 2023 ہے۔