بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ ،ویرات کوہلی نے اپنے جنم دن پر کئی ریکارڈز بنا ڈالے!

بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے 50 اوورز میں 326 رنز اسکور کئے ۔بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 121 گیندوں پر 101 رنز بنائے جبکہ کپتان روہت شرما نے 24 گیندوں پر 40 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ۔جنوبی افریقہ کی طرف سے کیشیو مہاراج نے 10 اوورز میں 30 رنز دیکر 1 وکٹ حاصل کی ۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 83 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔جنوبی افریقہ کی طرف سے کوئی بھی بلے باز 15 رنز اسکور نہ کر سکا ۔بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے 33 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کیں ۔

اس میچ میں ویرات کوہلی نے سینچری اسکور کرنے کے بعد کئی ریکارڈز قائم کر دیۓ ۔

1-وہ اس سینچری کے بعد ون ڈے کرکٹ میں 49 سینچریاں اسکور کرنے والے دوسرے بلے باز بن گئے ۔اس سے پہلے بھارتی بلے بازسچن ٹنڈولکر نے ون ڈے کرکٹ میں 49 سینچریاں اسکور کر رکھی ہیں ۔

2- 277 اننگز میں 49 سنچریاں اسکور کرنے کے بعد ویرات کوہلی تیز ترین 49 سنچریاں بنانے والے بلے بن گئے ۔اس سے پہلے بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 451 اننگز میں 49 سنچریاں اسکور کیں تھیں۔

3- ویرات کوہلی کو اس میچ کا مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔اس ایوارڈ کے بعد وہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں 12 بار مین آف دی میچ ایوارڈز حاصل کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے۔

4- ویرات کوہلی کرکٹ میں 55 سینچریوں کے ساتھ اپنی ٹیم کو جیت دلانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ۔اس سے پہلے آسٹریلیا کے بلے باز رکی پونٹنگ نے 55 میچز میں سنچریاں اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی تھی ۔

بھارت اس میچ میں جیت حاصل کرنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے ۔بھارت نے کرکٹ ورلڈکپ 2003 کے بعد پہلی بار کسی بھی ورلڈکپ میں مسلسل آٹھ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں