فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز 16نومبر،2023 کو ہو رہا ہے۔
فیفا ورلڈکپ 2026 کا پہلا راؤنڈ
پہلے راؤنڈ میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان ایک میچ 0-0 گول سے برابر رہا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان فٹبال ٹیم نے 1 گول کی برتری سے فتح پائی اور دوسرے راؤنڈ کےلئے کوالیفائی کیا۔پاکستان نے فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈکپ کوالیفائیرز راؤنڈ 1 میں کامیابی کے بعد دوسرے راؤنڈ کےلئے کوالیفائی کیا ہے۔
فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائیرز کا دوسرا راؤنڈ
فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائیرز کے دوسرے راؤنڈ میں 36 ٹیموں کو 9 گروپس میں رکھا گیا ہے۔ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہیں ۔ان گروپس میں ہر ٹیم کے دوسری ٹیم کے ساتھ دو میچز ہوں گے۔
ان گروپس میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرے گی۔
فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائیرز کا تیسرا راؤنڈ
فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز کے تیسرے راؤنڈ میں 6،6 ٹیموں کے تین گروپس بنائے جائیں گے۔ان گروپ میچز کے بعد ہر گروپ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم فیفا ورلڈکپ 2026 کےلئے کوالیفائی کر جائے گی۔
ہر گروپ میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز کا چوتھا راؤنڈ کھیلے گی۔اس راؤنڈ میں 3،3 ٹیموں کے دو گروپس بنائے جائیں گے ۔اس راؤنڈ میں ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم فیفا ورلڈکپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی دونوں ٹیمیں پانچویں راؤنڈ میں کھیلیں گی۔
فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائیرز میں پاکستان کا سفر
پاکستان فیفا ورلڈکپ کوالیفائیرز کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز سعودی عرب کے خلاف میچ سے کرے گا۔یہ میں 16 نومبرکو سعودی عرب میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اپنا دوسرا میچ 21 نومبر کو تاجکستان کے خلاف کھیلے گا۔یہ میں جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا ۔اسی طرح پاکستان سعودی عرب اور تاجکستان کے علاوہ جورڈن کے خلاف بھی دو میچز کھیلے گا۔
پاکستان فٹبال ٹیم کو تیسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے کےلئے ٹاپ 2 ٹیموں میں جگہ بنانا ضروری ہے ۔