ہر سال شاندار تعلیمی پس منظر رکھنے والے طلبہ کی ایک بڑی تعداد پاکستانی میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے سے قاصر ہو جاتی ہے۔ جیسا کہ پاکستان میں ، ایم بی بی ایس کا میرٹ روز بروز بلند ہوتا جارہا ہے اور چند پوائنٹس طالب علم کو ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے میں ناکام بنا دیتے ہیں۔ ان طلباء کے لیے بہترین آپشن ایم بی بی ایس کے لیے بیرون ملک جانا ہے اور جرمنی ان کے لیے بہترین آپشنز میں سے ایک ہے۔ پاکستانی طلباء ایم بی بی ایس کے لیے جرمن یونیورسٹیوں میں داخلہ لینا چاہتے ہیں، جسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ جرمنی میں عالمی معیار کی یونیورسٹیاں ہیں جو اعلیٰ معیار اور سستی قیمت پر طبی پروگراموں میں تعلیم فراہم کرتی ہیں۔
جرمنی کی 15 سے زیادہ یونیورسٹیاں کا شمار دنیا کی 200 سرفہرست کلینکل میڈیسن یونیورسٹیوں میں کیا جاتا ہے۔ تاہم، جرمنی کی تقریباً تمام یونیورسٹیاں جرمن زبان میں میڈیکل ڈاکٹر (MD/MBBS) پروگرام فراہم کرتی ہیں۔ واحد ایک یونیورسٹی، جس کا نام UMCH Hamburg ہے، مکمل طور پر ایم بی بی ایس کی تعلیم انگریزی زبان میں پیش کرتی ہے۔ تقریباً 37 جرمن یونیورسٹیاں ایم بی بی ایس اور دیگر طبی کورسز جیسے ہیومن میڈیسن، ویٹرنری میڈیسن، ڈینٹسٹری اور فارمیسی پیش کرتی ہیں۔ جرمنی میں ایم بی بی ایس کے دوران طلباء کے لیے جولائی اور فروری میں موسم گرما اور موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔
جرمن میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے لیے Feststellungsprüfung ٹیسٹ جو کہ پاکستان میں NTS جیسا ہوتا ہے۔ جرمنی میں ایم بی بی ایس کا دورانیہ تقریباً 6 سال اور تین ماہ ہے مگر بین الاقوامی طلباء کے لیے، ایک اضافی زبان کی تیاری کے کورس کی وجہ سے یہ کورس 7 سال اور 3 ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔ داخلہ حاصل کرنے کے لیے طلباء کو یونیورسٹی کی ضروریات کے مطابق انگریزی/جرمن زبان کا اسکور جمع کرانا ہو گا۔
جرمنی میں ایم بی بی ایس (MBBS) کے متعلق تفصیلات:
ڈگری کورس:
بیچلرز آف میڈیسن اینڈ سرجری (MBBS)
کورس کا دورانیہ:
6 سال اور 3 ماہ
تدریسی زبان:
جرمن یا انگریزی
کرنسی:
یورو (1 یورو 291.88 روپے کا ہے)
اٹلی میں رہنے کے اخراجات:
700 سے 1000 یورو/مہینہ
کورس کی فیس:
1500-3500 یورو/سال (پاکستانی روپے= 442,620-1,032,660)
بینک سٹیٹمنٹ:
بلاک اکاؤنٹ کے لیے 11,208 یورو (3,305,915 روپے) درکار ہیں۔
ٹیسٹ کی ضرورت:
جرمن اور انگریزی زبان کے ٹیسٹ کی ضرورت ہے
جرمنی کی میڈیکل یونیورسٹیوں کا الحاق:
• منسٹری آف ایجوکیشن، جرمنی
• پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC)
• ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO)
• دی فاؤنڈیشن فار ایڈوانسمنٹ آف انٹرنیشنل میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (FAIMER)
• ایجوکیشنل کمیشن فار فارن میڈیکل گریجویٹس (ECFMG)
جرمنی میں ایم بی بی ایس کے لیے یونیورسٹیوں کی فہرست:
جرمنی میں 30 سے زیادہ یونیورسٹیاں ہیں جو میڈیکل کی ڈگری پیش کرتی ہیں۔ چند اعلٰی میڈیکل یونیورسٹیوں کے نام یہ ہیں(ان میڈیکل یونیورسٹیوں کے آفیشل لنک پر جانے کے لیے یونیورسٹی کے نام پر کلک کریں یا ہر یونیورسٹی کے نام کے آگے دیے گٸے لنک پر جاٸیں):
١۔ RWTH Aachen University
https://www.medizin.rwth-aachen.de/cms/~iiq/Medizin/?lidx=1&mobile=1
٢۔ University of Lübeck
https://www.uni-luebeck.de/studium/studiengaenge/humanmedizin.html
٣۔ Free University of Berlin
https://www.fu-berlin.de/studium/studienangebot/grundstaendige/medizin_stex/index.html
٤۔ University of Heidelberg
https://www.umm.uni-heidelberg.de/home/
٥۔ Würzburg University
https://www.uni-wuerzburg.de/
٦۔ University of Hamburg
https://www.uni-hamburg.de/en.html
٧۔ University of Göttingen
https://www.umg.eu/
٨۔ Leipzig University
https://www.uniklinikum-leipzig.de/wissenschaft-forschun/medizinische-fakult%C3%A4t/organisation
٩۔ Magdeburg University
https://www.med.uni-magdeburg.de/Institute.html
١٠۔ University of Bonn
https://www.uni-bonn.de/de/forschung-lehre/
١١۔ Witten/Herdecke University
https://www.uni-wh.de/gesundheit/
١٢۔ Dresden University of Technology
https://tu-dresden.de/med/mf#portal-globalnav
١٣۔ University of Tübingen
https://www.medizin.uni-tuebingen.de/de/medizinische-fakultaet
١٤۔ Technical University of Munich
https://www.tum.de/
١٥۔ University of Duisburg-Essen
https://www.uni-due.de/en/
١٧۔ University of Erlangen-Nuremberg
https://www.fau.de/
١٨۔ Goethe University Frankfurt
https://www.uni-frankfurt.de/54233767
جرمنی میں ایم بی بی ایس (MBBS) کا نصاب:
• پہلا سال: گروس اناٹومی،
فزیالوجی، بائیو فزکس، بایو کیمسٹری، طبی ریاضی، فارن لینگویج
• دوسرا سال: جنیٹیکل اور ٹپوگرافیکل اناٹومی، وائرولوجی، پیراسیٹولوجی، ہسٹولوجی، جنیٹکس، فزیالوجی، فارن لینگویج، طبی نفسیات
• تیسرا سال: پیتھوفزیالوجی، میڈیکل اور سرجیکل سیمیولوجی، امیونولوجی، فارماکولوجی، سانوجنیٹک ایجوکیشن
• چوتھا سال: ریڈیولوجی، یورولوجی، سرجری، ٹریڈشنل میڈیس، حفظان صحت(Hygiene)، بچوں کے ساتھ بدسلوکی (Chikd Abuse)، ٹرومیٹولوجی، انٹرنل میڈیسن، فارماکولوجی
• پانچواں سال: انٹرنل میڈیسن، نیورولوجی، اطفال (Pediatrics)، اینڈو کرائنولوجی، ای این ٹی، آپتھلمولوجی، آنکولوجی، کلینیکل جنیٹکس، بچوں کی سرجری (Infantile Surgery)
• چھٹا سال: پرسوتی اور گائناکالوجی(Obstetrics & Gynecology)، ڈرمیٹالوجی، نفسیات (Psychiatry)، وبائی امراض(Epidemiology)، پولی کلینکس، متعدی امراض (Infectious Diseases)، پبلک ہیلتھ، فرانزک میڈیسنز، ہسٹری آف میڈیسن، فیملی پلینگ۔
جرمنی میں ایم بی بی ایس کورس کا دورانیہ اور تفصیلات:
جرمنی کے کسی بھی اچھی یونیورسٹی میں میڈیکل ڈگری کی مدت 6 سے 8 سال تک ہوتی ہے جس میں 1-1.5 سال کی انٹرنشپ کی مدت شامل ہوتی ہے۔ جرمنی میں میڈیکل ڈگری/ایم بی بی ایس درج ذیل مراحل میں مکمل ہوتا:
١۔ پری کلینیکل سٹیج:
یونیورسٹی میں آپ کے پہلے دو تعلیمی سالوں کے دوران، آپ کو طب کے بنیادی کونسیپٹس (core concepts) اور مضامین سے متعارف کرایا جائے گا۔ اس مرحلے کے اختتام پر، ایک امتحان Ärztliche) Prüfung) لیا جاٸے گا جو تحریری اور زبانی ہو گا اور اس میں اناٹومی(Anatomy)، بائیو کیمسٹری (Bio-Chemistry) اور فزیالوجی (Physiology) جیسے مضامین شامل ہوں گے.
٢- کلینیکل سائنس اسٹیج:
اپنی تعلیم کے اگلے تین سالوں میں آپ لیکچرز، لیب سیشنز، سیمینارز اور انٹرن شپس میں حصہ لے کر نظریاتی علم (Theoretical knowledge) اور پریکٹیکل سکلز حاصل کریں گے۔ اس مرحلے کے اختتام پر، آپ ایک تحریری امتحان لیا جاٸے گا جسے Arztliche Prufung کہتے ہیں۔
٣۔ پریکٹیکل یٸر (Practical Year):
اس مرحلے کا دورانیہ 1 سال اور 3 ماہ ہے۔ آخری سال میں، طالب علموں کو ہسپتالوں میں حقیقی زندگی کے پریکٹس سیشن کا تجربہ ہوتا ہے۔ یہ ایک اہم مرحلہ ہے جو طلباء کو کام کے دوران تجربہ رکھنے کا موقع فراہم کرے گا جو اسے مستقبل کے لیے تیار کرے گا۔
٤۔ ریاستی امتحان (State Examination):
میڈیکل کے آخری سال میں آپ حتمی ریاستی امتحان (Final State Examination) دیں گے۔ آخر میں، انہیں ایک میڈیکل لائسنس ملتا ہے جسے Approbation یا Berufserlaubnis کہا جاتا ہے۔ اگر آپ یہ امتحان پاس نہیں کریں گے تو آپ میڈیکل لائسنس حاصل نہیں کر سکتے۔ اس میڈیکل لائسنس کے ساتھ وہ ایک مکمل پروفیشنل ڈاکٹر کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔
جرمنی میں ایم بی بی ایس کیوں کریں؟
پاکستانی طلباء کو جرمنی میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنی چاٸیے کیونکہ:
١۔جرمنی کی میڈیکل یونیورسٹیز میں عالمی معیار کی تعلیم دی جاتی ہے
٢۔ جرمنی کی ہر میڈیکل یونیورسٹی PMDC اور WHO سے تسلیم شدہ ہے
٣۔ جرمن میڈیکل یونیورسٹیوں میں بہترین لیبز موجود ہیں جہاں ایڈوانس ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جاتا ہے
٤۔ جرمن یونیورسٹیز میں رہنے کے اخراجات اور ٹیوشن فیس مغربی ممالک کے مقابلے میں کم اور سستی ہے
٥۔ جرمنی میں ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد طلباء تین سال کے بعد مستقل رہائش کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں
٦۔ طلباء تعلیم مکمل کرنے کے بعد 18 ماہ تک جرمنی میں قیام کر سکتے ہیں نوکری تلاش کر سکتے ہیں
٧۔ جرمن میڈیکل یونیورسٹیز طلباء کو نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں معیاری انٹرن شپس کے مواقع فراہم کرتی ہیں
٩۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد طلباء جرمنی کے کسی بھی معروف ہسپتال میں ملازمت کر سکیں گے
١٠۔ ایم بی بی ایس ڈگری مکمل کرنے کے بعد طلباء جرمنی میں اپنی پی ایچ ڈی حاصل کر سکتے ہیں
١١۔ طلباء ایم بی بی ایس کرنے کے بعد MS اور MD جیسے پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں
١٢۔ طلباء کو ہفتے میں کل 20 گھنٹے کام کرنے کی اجازت بھی دی جاٸے گی اور وہ ماہانہ 500-1000 یورو (146,229-292,512 روپے) تک کما سکتے ہیں۔
جرمن میڈیکل یونیورسٹیز میں داخلے کے لیے اہلیت کا معیار:
پاکستانی طلباء کو جرمن میڈیکل یونیورسٹیز میں داخلہ لینےکے لیے درج ذیل معیارات پر پورا اترنا ہو گا
١۔ طلباء کو حیاتیات (Biology)، طبیعیات (Physics)، کیمسٹری اور انگریزی میں کم از کم 50% نمبروں کے ساتھ FSc مکمل کرنا ضروری ہے
٢۔ جن جرمن یونیورسٹیوں میں انگریزی میں مضامین پڑھائے جاتے ہیں وہاں داخلہ لینے کے لیے آپکو TOFEL یا IELTS کا سکور جمع کرانا ہو گا
٣۔ طلباء کو داخلے کے لیے جرمن زبان کا سکور جمع کروانا ہوگا
٤۔ داخلے کے وقت طلباء کی عمر 25 سال سے زیادہ نہ ہو
٥۔ اعلیٰ میڈیکل یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے ایف ایس سی (FSc) میں کم از کم 90% نمبر ہونا ضروری ہیں۔
جرمنی کی میڈیکل یونیورسٹیز میں داخلہ:
طلباء کو اعلیٰ ترین جرمن یونیورسٹیوں میں داخلہ لینا چاہیے جو PMDC اور WHO سے تسلیم شدہ ہوں۔ ایف ایس سی (FSc)، اے لیول (A-Level) اور دو سالہ گریجویشن کرنے والے طلباء کو داخلے کے لیے درج ذیل زبان کے تقاضوں اور امتحانات کا ثبوت فراہم کرنا ہو گا۔
١۔ ایف ایس سی سرٹیفکیٹ کے ساتھ داخلہ:
• جن طلباء نے ایف ایس سی (FSc) مکمل کر لی ہے اور وہ جرمنی سے ایم بی بی ایس کرنا چاہتے ہیں، وہ پہلے Studienkolleg میں شرکت کریں گے، یہ ایک سالہ فاؤنڈیشن کورس ہے جو دو سمسٹرز پر مشتمل ہوتا ہے۔ Studienkolleg کی مختلف قسمیں ہیں، لیکن MBBS کے طلباء کے لیے M کورس ہے جو ڈینٹسٹری، میڈیسن، ویٹرنری میڈیسن، فارمیسی، بائیو کیمسٹری، بایو انفارمیٹکس، باٸیولوجی اور دیگر باٸیولوجیکل یا فارماسیوٹیکل ڈگری پروگراموں کے طلباء کے لیے موزوں ہے۔ اس کورس کو پاس کرنے کے بعد، طالب علم جرمن یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے لیے درخواست دے سکیں گے
• ایف ایس سی سرٹیفکیٹ جمع کروائیں
• بی ون (B-1) لیول کے ساتھ جرمن زبان کا سکور جمع کرواٸیں
• یونیورسٹی کا داخلہ امتحان Feststellungsprufung پاس کریں، جو کہ پاکستان میں NTS کی طرح ہوتا ہے۔
٢۔ اے لیول سرٹیفکیٹ کے ساتھ داخلہ:
• اے لیول کے سرٹیفکیٹ والے طلباء C1 لیول کے ساتھ جرمن زبان کا سکور جمع کروائیں
• یونیورسٹی کا داخلہ امتحان Feststellungsprufung پاس کریں
اے لیول کا سرٹیفیکیٹ جمع کراوٸیں
دو سالہ گریجویشن کے ساتھ داخلہ:
پاکستان یا دیگر غیر ملکی یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے دو سال مکمل کرنے والے طلباء جرمنی میں ایم بی بی ایس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ایسے طلباء صرف C1 سے C2 لیول کے ساتھ جرمن زبان کا سکور جمع کرواٸیں۔
جرمن میڈیکل یونیورسٹیز میں اسکالرشپس کے مواقع:
جرمنی کی میڈیکل یونیورسٹیاں کم اور سستی ٹیوشن فیس پر اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ جرمنی میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لیے مختلف اسکالرشپس کا اعلان کیا جاتا ہے جن میں سے چند اہم اسکالرشپس درج ذیل ہیں:
١۔ ایس بی ڈبلیو برلن اسکالرشپ
٢۔ یونیورسٹی آف ہیمبرگ: میرٹ اسکالرشپ
٣۔ جرمن یونیورسٹی فاؤنڈیشن: دی میڈیکس پروگرام
٤۔ Deutschlandstipendium
٥۔ جرمنی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے فریڈرک-ایبرٹ-سٹیفٹنگ اسکالرشپ
٦۔ Baden-Württemberg-STIPENDIUM
نوٹ: ان تمام وظاٸف/ اسکالرشپس کے ذریعے طلباء کو الاؤنس فراہم کیے جاتے ہیں جیسے ٹیوشن فیس، رہائش کی قیمت، بک الاؤنس وغیرہ۔ ان اسکالرشپس کو حاصل کرنے کے لیے طلباء میرٹ اور پست مالی حالات کی بناء پر درخواست جمع کرواٸیں گے۔ درخواستوں کا سلسلہ عام طور پر اکتوبر کے مہینے میں شروع ہوتا ہے اور اپریل میں ختم ہوتا ہے۔
جرمنی میں ایم بی بی ایس داخلے کے لیے درکار دستاویزات:
جرمن میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے کے لیے طلباء کو درج ذیل تصدیق شدی دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔۔۔
١۔ پاسپورٹ (کم از کم 18 ماہ کی میعاد کے ساتھ)
٢۔ دسویں جماعت کا سرٹیفکیٹ
٣۔ بارہویں (12) جماعت کی مارکس شیٹ
٣۔ پیدائش کا سرٹیفکیٹ
٤۔ پاسپورٹ سائز تصاویر
٥۔ اسکول چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ
٥۔ جرمن میڈیکل یونیورسٹی سے قبولیت کا خط
٦۔ جرمن سفارت خانے سے تمام دستاویزات کی قانونی حیثیت
٧۔ یونیورسٹی کے پہلے سال کی ٹیوشن فیس کی بینک رسید
٨۔ میڈیکل فٹنس کی منظوری کا سرٹیفکیٹ۔
ویزا کے لیے درکار دستاویزات:
درخواست دینے والے طلباء کو جرمن یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے بعد جرمن سفارت خانے یا قونصل خانے میں ویزا کے لیے درج ذیل دستاویزات جمع کروانے ہوں گے:
١۔ داخلہ کا خط یا یونیورسٹی کی قبولیت کا خط
٢۔ تصدیق شدہ تعلیمی دستاویزات
٣۔ زبان کی مہارت کا ثبوت (جرمن اور انگریزی)
٤۔ پاسپورٹ
٥۔ ویزا درخواست فارم
٦۔ پاسپورٹ سائز کی تصاویر
٧۔ سی وی
٩۔ حوصلہ افزائی کا خط
١٠۔ ہیلتھ انشورنس سرٹیفکیٹ
١١۔ بلاک اکاٶنٹ ( تقریباً 11,208 یورو کی رقم اپنے بلاک اکاؤنٹ میں جمع کرواٸیں)۔
جرمن سٹڈی ویزا کے دستاویزات کی تفصیلات:
پاکستان میں جرمن قونصلیٹ (German Consulate) نے جرمن سٹڈی ویزا کے حصول کے لیے درج ذیل تقاضے بیان کیے ہیں:
١۔ دستاویزات کی تمام کاپیاں A4 سائز DIN میں ہونی چاہئیں
٢۔ دستاویزات کو بے ترتیب مکمل اور پڑھنے کے قابل ہونا چاٸیے
٣۔ ایمبیسی اسلام آباد میں جمع کرائی گئی درخواستوں کے ساتھ تمام دستاویزات کی تین کاپیاں درکار ہیں۔
٤۔ قونصلیٹ کراچی میں جمع کرائی گئی درخواستوں کے ساتھ تمام دستاویزات کی دو کاپیاں درکار ہیں۔
نوٹ: درخواست گزار ویزا اپائنٹمنٹ کے دن پاکستان میں موجود جرمن سفارت خانے میں جا کر تمام دستاویزات جمع کرائیں گے۔ اس کے بعد طلباء سے انٹرویو لیا جائے گا اور پھر سفارت خانے (embassy) کی جانب سے جرمنی کا ویزا جاری کیا جاٸے گا۔
جرمنی میں ایم بی بی ایس کے داخلے کا طریقہ کار کیا ہے؟
ایم بی بی ایس کے لیے جرمن یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے کا عمل بہت آسان ہے۔
١۔ جس میڈیکل یونیورسٹی سے آپ ایم بی بی ایس کرنا چاہتے ہیں اس کا درخواست فارم پُر کریں
٢۔ تعلیمی سرٹیفکیٹس سمیت جرمن اور انگریزی زبان میں مہارت کا سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ اور دیگر مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں
٣۔ آپ کے درخواست فارم کو شارٹ لسٹ کرنے والے ادارے سے بھیجی گئی تصدیق کا انتظار کریں
٤۔ آپ کو جو آفر لیٹر موصول ہو گا تو اسے مستقبل کے لیے اپنے پاس سنمبھال کر رکھیں
٥۔ یونیورسٹی اور انرولمنٹ فیس ادا کریں
٦۔ جب فیس کا عمل مکمل ہو جائے تو پھر ویزا کے لیے جائیں
٧۔ ویزا کی درخواست سے پہلے اپنے تمام دستاویزات کی تصدیق اور جانچ پڑتال کرواٸیں
٨۔ دعوت نامہ (Invitation Letter) موصول ہونے کے بعد پاکستان میں جرمن سفارت خانے جاٸیں
٩۔ جرمنی میں آپ کی تعلیم کو سپورٹ کرنے کے لیے مضبوط مالی ضرورت کا ثبوت (Block Account) دکھاٸیں
١٠۔ جرمنی کے لیے ویزا حاصل کریں اور پھر وہاں کے لیے فلائٹ ٹکٹ بک کرواٸیں۔
بلاک شدہ اکاؤنٹ کے متعلق تفصیلات:
جرمنی میں MBBS کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کو اپنے نام پر بلاک شدہ اکاؤنٹ کا ثبوت دکھانا ہو گا جس میں تقریباً 11,208 یورو کی رقم درکار ہے۔ جرمنی پہنچنے کے بعد طلباء اپنے ذاتی اخراجات جیسے رہنے کے اخراجات، خوراک، سفر وغیرہ کے لیے ان اکاؤنٹس سے رقم نکال سکیں گے۔ بلاک شدہ اکاؤنٹ درج ذیل طریقوں سے کھولا جا سکتا ہے:
١۔ فنٹیبا آن لائن بینکنگ سروس ایک جرمن کمپنی ہے جو آپ کو جرمنی میں اکاؤنٹ کھولنے میں مدد کرتی ہے۔
٢۔ فی الحال، آپ پاکستان میں UBL بینک میں بلاک شدہ اکاؤنٹ بھی کھول سکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس بینک اکاؤنٹس کو کھولنے کا ایک خاص طریقہ کار ہے۔ اس بینک اکاؤنٹ کے لیے، آپ کو سفارت خانے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
٣۔ آپ کسی دوسرے جرمن بینک میں بلاک شدہ اکاؤنٹ بھی کھول سکتے ہیں۔ بینک اکاؤنٹ فارم کے لیے جرمنی میں اپنی پسند کے بینک سے رابطہ کریں۔ فی الحال، صرف ڈوئچے بینک (www.deutsche-bank.de) پورے جرمنی میں غیر ملکی طلباء کے لیے اس قسم کے بلاک شدہ اکاؤنٹس کی سروس پیش کرتا ہے۔
جرمنی میں ایم بی بی ایس کرنے کے بعد تنخواہ اور کیریئر کے امکانات:
ایم بی بی ایس (MBBS) کی ڈگری سب سے زیادہ مانگی جانے والی ڈگریوں میں سے ایک ہے کیونکہ ڈاکٹر دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے پیشہ ور افراد میں سے ہیں۔ جرمنی میں MBBS کی تعلیم اعلیٰ ملازمت اور اعلیٰ تنخواہ دونوں کی ضمانت دیتا ہے کیونکہ جرمنی میں میڈیکل ڈگری کی دنیا بھر میں بہترین شہرت ہے۔ جرمنی میں، ایک طبی ڈاکٹر کی تنخواہ تقریباً 60,000 سے 80,000 یورو سالانہ ہے۔
مالی فوائد کے علاوہ، جرمنی میں MBBS کی ڈگری یورپی یونین کے دیگر ممالک تک آسان رسائی فراہم کرتی ہے جہاں آپ بغیر کسی پابندی کے ادویات کی مشق کر سکتے ہیں ۔ چونکہ جرمنی یورپی یونین کا حصہ ہے، اس لیے یورپی یونین کے اندر آزادانہ نقل و حرکت پر تقریباً کوئی پابندی نہیں ہے جس میں فرانس، اٹلی، اسپین، ہالینڈ، آئرلینڈ اور دیگر جیسے ممالک شامل ہیں۔
جرمنی میں ایم بی بی ایس کے لیے داخلے کی آخری تاریخ:
جرمنی میں میڈیسن کی ڈگریوں کے لیے داخلے کی تاریخ ہر یونیورسٹی میں مختلف ہوتی ہے۔ عام طور پر، جرمنی میں زیادہ تر میڈیکل یونیورسٹیز دو مرحلوں کے دوران داخلہ لیتی ہیں:
١۔ سمر سمسٹر
درخواست کی آخری تاریخ: دسمبر تا 15 جنوری
٢۔ ونٹر سمسٹر
درخواست کی آخری تاریخ: مٸی تا 15 جولائی
آپ اپنے تمام دستاویزات جلد از جلد تیار کرنا شروع کر دیں تا کہ دسمبر اور مٸی میں داخلے کھلتے ہی آپ جرمنی کی اعلٰی یونیورسٹیوں سے ایم بی بی ایس کرنے کا موقع حاصل کر سکیں۔ اگر آپ داخلے سے متعلق مزید تفصیلات اور ڈیڈلاٸنز جاننا چاہتے ہیں تو جرمن میڈیکل یونیورسٹییز کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر چیک کریں (اوپر یونیورسٹیوں کی فہرست میں آفیشل لنک دیے گٸے ہیں)۔