پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، آر یا پار والے حالات

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، کیا فخر زمان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیٸنگ 11 میں شامل کیا جائے گا؟ تفصیلات جانیے اس رپورٹ میں

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ آج چنیٸ میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 پر شروع ہوگا۔یہ میچ اُسی میدان میں کھیلا جائے گا جہاں پر افغانستان نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

امام الحق کی بری کارکردگی کے بعد شائقین کرکٹ کو فخر زمان کی واپسی کا انتظار تھا ،لیکن آج کے میچ میں فخر زمان کی واپسی نہیں ہو پائے گی کیونکہ فخر زمان ابھی بھی انجری کا شکار ہیں۔

حسن علی بخار کا شکار:
اس کے علاوہ حسن علی بھی بخار کا شکار ہیں ۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔حسن علی کی جگہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیٸنگ 11 میں محمد وسیم جونیئر کو کھلائے جانے کا امکان ہے!

مزید یہ کہ اسامہ میر کو بھی آج آرام دیے جانے کا امکان ہے ۔ ان کی جگہ اسپنر آل راؤنڈر محمد نواز کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔
پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشن
پاکستان کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں اب تک پانچ میچز کھیل چکا ہے ۔ دو میچز میں جیت کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔

کپتان بابر اعظم پر امید
پاکستان کی مسلسل تین شکشتوں کے بعد پاکستانی کپتان اور نائب کپتان دونوں کرکٹ ورلڈ کپ میں کم بیک کرنے کے لیے پر امید ہیں۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریکٹس شیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ” ہم ایسا بہت بار کرچکے ہیں کہ نیچے سے اوپر اٹھے ہیں , جب ہم نیچے سے اٹھتے ہیں تو سیدھا ٹاپ پر جاتے ہیں۔تمام کھلاڑی وہ وقت یاد رکھیں , ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے تو آسانی ہوگی ۔ ہمیں ایک دوسرے کےکندھےسے کندھا ملا کر چلنا ہے۔ہم نے پہلے بھی کرکے دکھایا ہے,ہم کم بیک کرچکے ہیں“۔

نائب کپتان بھی پر امید
جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بری کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ابھی تک اچھا پرفارم نہیں کر پائے لیکن ہم کم بیک کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے یہ میں جیتنا انتہائی ضروری ہے!

اپنا تبصرہ بھیجیں