کیااسپنر ابرار احمد کی پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ 11 میں اینٹری ہو گی ؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپینر آل راؤنڈرز کی ناکام کارکردگی کے بعد ٹویٹر پر ابرار احمد کی ٹیم میں اینٹری کی خبریں گردش کرنے لگیں !
ابرار احمد پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں ریزروڈ پلیئر کے طور پر شامل ہے جبکہ آئی سی سی کے قانون کے مطابق کسی بھی ریزروڈ پلیئر کو فائنل15 میں شامل تب ہی کیا جا سکتا ہے جب کوئی ایسا کھلاڑی انجری کا شکار ہو جاۓ جو فائنل 15 اسکواڈ میں شامل ہو۔
اس حوالے سے متعلقہ کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کرنا ہوتا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابھی تک آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔
لہذا جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ابرار احمد کی شمولیت کے کوئی امکانات نہیں ہیں ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی بخار کا شکار ہو گئے اور وہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے ۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ 27 اکتوبر،2023 کو کھیلا جائے گا !