ایچ بی ایل پاکستان سوپر لیگ 2024 کےلئے غیر ملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن شروع

پی سی بی نے ایچ بی ایل پاکستان سوپر لیگ 2024 کےلئے غیر ملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔اس حوالے سے پی سی بی نے ایک پریس ریلیز جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہیں ۔

اس کے علاوہ پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے کرکٹرز کی کیٹیگریز کی تجدید کو جلد حتمی شکل دی جائے گی جس کے بعد ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا مرحلہ شروع کیاجائے گاجس کے مکمل ہونے کے بعد پلیئرز ڈرافٹ کی تفصیلات شیئر کی جائیں گی ۔

ایچ بی ایل پاکستان سوپر لیگ کا پلیئرز ڈرافٹ نیشنل ٹی ٹوئینٹی کپ کے اختتام کے بعد دسمبر کے وسط میں ہوگا۔پاکستان سوپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا آغاز 8فروری،2024 کو ہو گا جبکہ اس کا فائنل 24 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے پاکستان سوپر لیگ 2023 میں لاہور قلندرز کی ٹیم فاتح قرار پائی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں