کرکٹ ورلڈکپ 2023،جنوبی افریقہ کی بنگلہ دیش کے خلاف بڑی جیت ۔۔۔

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو149 رنز کے بڑے مارجن سے شکشت دے دی۔۔۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے تیئیسویں میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف 383 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
جنوبی افریقہ کے اوپنر ڈی کوک نے 124 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 140 گیندوں پر 174 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔اس اننگز میں 15 چوکے اور 7 چھکے شامل ہیں ۔ڈی کوک اب 5 میچز میں 407 رنز بنا کر کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے!
یاد رہے ڈی کوک نے اس ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے !!!
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے مڈل آرڈر بیٹسمین ہینریچ کلاسن نے 2 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 49 گیندوں پر 90 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی!
بنگلہ دیش کی طرف سے حسن محمود نے 6 اوورز میں 67 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 233 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
بنگلہ دیش کی جانب سےمحمود اللہ نے111 گیندوں پر111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن یہ رنز بنگلہ دیش کو شکشت سے بچانے کیلئے ناکافی رہے ۔جنوبی افریقہ کی طرف سے نےجیرالڈ کوٹزی نے 10 اوورز میں62 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے 4 میں سے 3 میچز جیت رکھے ہیں اور اب 8 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے ایک مظبوط امیدوار بن گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں