کیا پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی امیدیں قائم رہ پائیں گی؟

کیا پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی امیدیں قائم رہ پائیں گی؟

پاکستان اپنے کرکٹ ورلڈکپ 2023کے سفر کا پانچواں میچ افغانستان کے خلاف آج کھیلے گا ۔افغانستان اگر چہ ایک کمزور حریف سمجھا جاتا ہے لیکن پچھلے چند میچز نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان افغانستان کے خلاف زرا دباؤ میں کھیلتا ہے

ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دونوں حریف 1 بار مد مقابل آۓ۔اس سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکشت دی۔افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹ کے نقصان پر 227 رنز بنائے ،پاکستان نے 228رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف دو گیندوں پہلے حاصل کیا۔
اس مقابلے میں پاکستان کو فتح دلانے میں آل راؤنڈر عماد وسیم نے اہم کردار ادا کیا،عماد نے پہلے بائولنگ کرتے ہوئے 10اوورز میں 48 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بیٹنگ کرتے ہوے ناقابلِ شکشت49 رنز بنائے ۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں جن میں سے دو میں جیت نصیب ہوئی اور دو میچز میں ہار پاکستان کا مقدر بنی ۔پاکستان 4 پوانٹس کے ساتھ ورلڈکپ پوانٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہےجبکہ افغانستان2 پوانٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل میں رسائی ممکن بنانے کےلئے پاکستان کو اس میچ کی جیت درکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں