گورنمنٹ انجنیرز کی جانب سے پاکستان انجنیرنگ کونسل کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا گیا
فیڈرل گورنمنٹ انجینئرز ایسوسی ایشن کا صدر انجینئر سرفراز ڈاہا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بی ٹیک اور ڈپلومہ ہولڈر کی پاکستان انجنئرنگ کونسل میں رجسٹریشن کی کوششوں پر شدید مذمت کی گئی
فیڈرل گورنمنٹ انجینئرز نے مطالبہ کیا کہ پاکستان انجنئرنگ کونسل ہوش کے ناخن ورنہ لے ملک گیر تحریک چلاہیں گے، انجینرز کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے انہیں سڑکوں پر آنے پہ مجبور نہ کیا جائے
انفارمیشن سیکرٹری فیج نے کہا کہ جس طرح ڈاکٹرز اور نرسوں کی برابری نہیں ہو سکتی اسی طرع بی ٹیک اور بی ایس ای انجنیرز برابر نہیں ہو سکتے
سہیل چوہدری نائب صدر فیج کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجسٹ کونسل ہونے کے باوجود بی ٹیک ٹیکنالوجسٹ کو انجنئرنگ کونسل میں رجسٹریشن کی کی سازش کو ناکام بنائیں گے، ساجد حسین سنیر ناہید صدر فیج کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کے انجنیرز نمائندوں کی جلد میٹنگ بلانے کا فیصلہ، احتجاج کے لاہحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے، جوہر علی سینیر نائب صدر فیج کے مطابق فیڈرل ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجنیرز کی کور کمیٹی نے پاکستان انجنیرنگ کونسل کے مُلک کے تمام دفاتر ز کے باہر احتجاج کی کال دے دی