اسلام آباد کے نجی سکولز کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا حکمنامہ

شہر اقتدار کے سیکٹرز میں قائم نجی سکولز کو شہر سے باہر منتقل کروانے کے حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے سی ڈی اے کو اہم احکامات جاری کر دئیے ہیں

وزارت داخلہ کی جانب سے سی ڈی اے کو جاری کیے گئے حکمنامے کے مطابق رہائشی علاقوں میں پرائیوٹ سکولز کو فی الفور شہر سے باہر منتقل کیا جائے

سیکرٹری داخلہ کی جانب سے سی ڈی اے کو رہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے رہائشی علاقوں میں کھولے گئے سکولوں کو وارننگ جاری کرے جبکہ تمام سکول مالکان کو سکولوں کو شفٹنگ کے لیے ایک مہینے کا وقت دیا جائے

سیکرٹری داخلہ کی سی ڈی اے کو جاری ہدایات کے مطابق ایک مہینے میں سکولز خالی نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

واضع رہے کہ پرائیویٹ اسکول مالکان کا کیس پہلے ہی عدالت میں ہے، سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ اسکول مالکان نے عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا ہے جس کی وجہ سے پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف کاروائی ممکن نہیں ہے

تاہم بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ سی ڈی اے کی جانب سے یہ واضع کیا گیا ہے کہ رہائشی علاقوں میں نجی تعلیمی ادارے سی ڈی اے قوانین کی خلاف ورزی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں