پاکستانی سٹوڈنٹس کے لیے کینیڈا میں انڈرگریجویٹ پروگرامز میں سکالرشپس کا اعلان

لیسٹر بی پیٸرسن اسکالرشپ 2024 کے ذریعے روشن مستقبل کے حامل طلباء کو یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں شرکت کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے جس میں داخلے کے لیے درخواستیں کھل چکی ہیں۔ اس اسکالرشپ کے ذریعے بین الاقوامی طلباء کینیڈا کی اعلیٰ ترین یونیورسٹی- یونیورسٹی آف ٹورنٹو میں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

1827 میں قائم ہونے والی یونیورسٹی آف ٹورنٹو کینیڈا کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے۔ اس اسکالرشپ پروگرام کا نام کینیڈا کے سابق وزیر اعظم اور نوبل امن انعام یافتہ لیسٹر بی پیئرسن کے نام پر رکھا گیا تھا۔ یونیورسٹی آف ٹورنٹو ایک مشہور تحقیقی یونیورسٹی ہے، جس کے تین کیمپس گریٹر ٹورنٹو ایریا (Greater Toronto Area) میں پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ یونیورسٹی آرٹس اور سائنس، اپلائیڈ سائنس اور انجینئرنگ، طب (Medicine)، قانون(Law)، بزنس اور دیگر مضامین کا گھر ہے۔

لیسٹر بی پیٸرسن اسکالرشپ بین الاقوامی انڈر گریجویٹ طلباء کو دی جاتی ہے جنہیں ان کے ہائی اسکول/کالج کی طرف سے شاندار تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر نامزد کیا جاتا ہے۔ ہر سال لیسٹر بی پیٸرسن اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے انڈر گریجویٹ تعلیم کے لیے تقریباً 30 طلباء کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ یہ ایک فلی فنڈڈ اسکالرشپ ہے جس میں تعلیمی اخراجات کے ساتھ ساتھ آپکو مفت رہاٸش، ٹیوشن فیس، بک الاٶنس اور حادثاتی اخراجات بھی فراہم کیے جاٸیں گے۔

کینیڈا میں لیسٹر بی پیئرسن اسکالرشپ 2024 کے بارے میں تفصیلات:
میزبان ملک:
کینیڈا

میزبان یونیورسٹی:
یونیورسٹی آف ٹورنٹو (University Of Toronto)

ڈگری کی سطح:
انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام

اسکالرشپ کوریج:
مکمل طور پر فنڈڈ

پروگرام کا دورانیہ:
چار سال

اسکالرشپ/ایوارڈز کی تعداد:
تقریباً 37 انٹرنیشنل طلباء کو اس اسکالرشپ کے لیے منتخب کیا جاٸے گا۔

لیسٹر بی پیئرسن اسکالرشپ 2024 میں دستیاب پروگرام کی فہرست:

یونیورسٹی آف ٹورنٹو (U of T) اپنے تین کیمپسز میں تقریباً 700 انڈرگریجویٹ پروگرامز پیش کر رہی ہے جس کی فہرست درج ذیل ہے:
• ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز
• لاٸف سائنسز
• فزیکل اور میتھمیٹیکل سائنسز
• کامرس اینڈ مینجمنٹ
• کمپیوٹر سائنس
• انجینئرنگ
• کائینولوجی اور فزیکل ایجوکیشن
• موسیقی اور آرچیٹیکچر

نوٹ:
ان پروگرامز کے متعلق مزید تفصیلات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لیسٹر بی پیئرسن اسکالرشپ 2024 کی اہلیت کا معیار:
درج ذیل اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے امیدوار لیسٹر بی اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں:

١۔ صرف بین الاقوامی طلباء درخواست دینے کے لیے اہل ہیں (کینیڈا کے شہریوں پر غور نہیں کیا جائے گا)

٢۔ جن طلباء کو انکے ہاٸی اسکول/کالج کی طرف سے نامزد کیا جاٸے گا صرف وہی طلباء درخواست دینے کے لیے اہل ہیں

٣۔ وہ بین الاقوامی طلباء جنہوں نے کینیڈا میں ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کی ہے وہ بھی درخواست دے سکتے ہیں

٤۔ ہاٸی اسکول/کالج کے آخری سال کا موجودہ طالب علم ہونا ضروری ہے

٥۔ جو طلباء ہاٸی اسکول/کالج کے آخری سال میں زیرِ تعلیم ہیں وہ درخواست دے سکتے ہیں

٦۔ جو طلباء FSc کی ڈگری مکمل کر چکے ہیں، انکی گریجویشن جون 2023 سے پہلے نہیں ہونی چاہیے

٧۔ جن طلباء نے اپنی پوسٹ سیکنڈری تعلیم شروع کی ہے وہ لیسٹر بی پیئرسن انٹرنیشنل اسکالرشپس کے لیے نااہل ہیں۔

لیسٹر بی پیئرسن اسکالرشپ 2024 کے فوائد:
لیسٹر بی پیٸرسن اسکالرشپ کے ذریعے منتخب کیے جانے والے طلباء کو درج ذیل فواٸد حاصل ہوں گے:
١۔ چار سال کے لیے مکمل ٹیوشن فیس دی جائے گا

٢۔ بک الاؤنس دیا جائے گا

٣۔ حادثاتی اخراجات کو مکمل طور پر پورا کیا جائے گا

٤۔ رہائش مکمل طور پر میزبان تنظیم کی طرف سے فراہم کی جاٸے گی

٥۔ کینیڈا کی ایک اعلیٰ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا

٦۔ کینیڈا میں رہنے اور کینیڈین ثقافت کو دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔

کیا لیسٹر بی پیٸرسن اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے لیے IELTS ضروری ہے یا نہیں؟
• اگر آپ کی پہلی زبان انگریزی نہیں ہے تو آپ کو IELTS ٹیسٹ سکور جمع کروانا ہوگا۔

• اگر آپ نہیں جانتے کہ آپ کو انگلش ٹیسٹ (IELTS) کا ثبوت جمع کروانے کی ضرورت ہے یا نہیں تو مزید معلومات کے لیے یونیورسٹی کے داخلے سے رابطہ کریں۔

• انگریزی زبان کے تقاضوں کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

لیسٹر بی پیٸرسن اسکالرشپ 2024 کے لیے اپلاٸی کرنے کا طریقہ:
اس اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواست دینے کے لیے امیدوار آن لاٸن درخواست جمع کرواٸیں۔ ہم نے آپ کی آسانی کے لیے ایک مرحلہ وار گاٸیڈ لاٸن تیار کی ہے جس میں اپلاٸی کرنے کا مکمل طریقہ کار سمجھایا گیا ہے۔ آپ نیچے Pdf File (Download) پر کلک کر کے اسے Download کریں:
Pdf File (Download)

لیسٹر بی پیٸرسن اسکالرشپ 2024 کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ:
• نامزد کرنے والے طالب علم کی آخری تاریخ 30 نومبر، 2023 ہے

• او یو اے سی (Ontario University Application Centre) کی درخواست کی آخری تاریخ دسمبر 15، 2023 ہے
(نوٹ: آپ کوشش کریں کہ داخلے کے لیے آن لاٸن درخواست 7 نومبر تک جمع کروا دیں کیونکہ پروگراموں کے لیے خالی جگہ جلدی بھر جاتی ہیں اور درخواستیں جلدی بھی بند ہو سکتی ہیں)

• پیئرسن اسکالرشپ کی درخواست کی آخری تاریخ 15 جنوری، 2024 ہے۔

اگر آپ بھی کینیڈا میں انڈرگریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں تو نیچے دیے گٸے آفیشل لنک پر کلک کریں اور اوپر Pdf File میں جو طریقہ کار سمجھایا گیا ہے اس پر عمل کر کے فوراً درخواست جمع کرواٸیں۔

آفیشل لنک

اپنا تبصرہ بھیجیں