آئی جی پنجاب کی جانب سے نوجوانوں کے لیے فرینڈز آف پولیس پروگرام کیا ہے؟

‏دنیا بھر میں نوجوانوں اور متعلقہ پولیس کے مابین بہتر تعلقات کے قیام اور قانون کے حوالے سے آگاہی مہم کی غرض سے فرینڈز آف پولیس پروگرامز کا آغاز کیا جاتا ہے تاکہ نوجوانوں کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی نہ صرف کارکردگی کو بہتر بنا سکیں بلکہ نوجوانوں کی ہی مدد سے جرائم پیشہ عناصر پر نظر اور قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جاسکے

اس حوالے سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بھی پولیس سربراہ ڈاکٹر عثمان انور نے فرینڈز آف پولیس/ والنٹیرز ان پولیس پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے

https://x.com/OfficialDPRPP/status/1708102027472208088?t=Q4BtxR29ShbZu_dNxoWXwA&s=08

اس حوالے سے لاہور کے الحمرا ہال میں فرینڈز آف پولیس/ والنٹیرز ان پولیس پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ‏جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات، سول سوسائٹی نمائندوں، نامور اینکر پرسن اور کالم نگاروں کی جانب سے شرکت کی گئی۔۔۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوجوان طلبا و طالبات کو فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس کے بیجز بھی لگائے،

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ ‏فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس کمیونٹی پولیسنگ کی جانب حقیقی قدم ، نوجوان طلبا و طالبات کو پنجاب پولیس کا ایمبیسیڈر بنایا جا رہا ہے، اس اقدام کے بعد پولیس کی ہر تعلیمی ادارے ہر گلی ہر کوچے پر نظر ہوگی ہمارے نوجوان ہماری آنکھیں بنیں گے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں ہمارے بازو بن کر صوبے کو جرائم کی لعنت سے پاک کریں گے

اس موقع پر آئے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹس کی جانب سے اس اقدام کو خوب سراہا گیا انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے پولیس اور نوجوانوں کے درمیان گیپ ختم ہوسکتا ہے، نوجوانوں کو اگر قانون کے حوالے سے آگاہی دی جائے تو ایک بہتر معاشرہ پروان چڑھایا جاسکتا ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں