تقریباً ہر پاکستانی، پری میڈیکل کا طالب علم ڈاکٹر بننے کا خواہشمند ہے۔ لیکن پاکستان کے میڈیکل کالجوں میں ہاٸی میرٹ اور پاکستان کے پراٸیویٹ میڈیکل کالجوں کی فیسیں زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ ڈاکٹر نہیں بن پاتے۔ ایم این بی اردو نے آپ سب کی پیشکش پر ایک مکمل گاٸیڈ لاٸن تیار کی ہے، جس میں آپ کو رہنماٸی فراہم کی جاٸے گی کہ اٹلی میں مفت ایم بی بی ایس میں داخلہ کیسے لیا جائے اور اس کا عمل کیا ہے؟ یقیناً اس طرح آپ اٹلی میں ایم بی بی ایس کر کے اپنے خواب کو حقیقت میں بدل سکیں گے۔
اٹلی دنیا کی آٹھویں بڑی معیثت ہے جو جنوبی یورپ میں واقع ہے۔ اٹلی کی طرف سے شعبہ طب میں ایم بی بی ایس (MBBS) کی تعلیمی ڈگری دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے۔ اٹلی میں MBBS کا پہلا سمسٹر ستمبر یا اکتوبر میں شروع ہوتا ہے اور جنوری یا فروری میں ختم ہوتا ہے۔ اٹلی کی یونیورسٹیوں میں اکتوبر سے جون تک درخواستیں کھولی جاتی ہیں۔ ہر سمسٹر تقریباً 20 ہفتے کا ہوتا ہے، جس میں 6 ہفتے کا امتحانی دورانیہ بھی شامل ہے۔
کچھ کالج اور یونیورسٹیاں ان طلباء کے لیے پوسٹ گریجویٹ پروگرام بھی پیش کرتی ہیں جو اپنی تعلیم اور تحقیق کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ اٹلی کی اعلیٰ میڈیکل یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے کے لیے آپ کو بہت محنت کرنے کی ضرورت ہو گی کیونکہ اٹلی میں داخلہ تعلیمی کارکردگی پر منحصر ہے۔ اگر آپ کی مالی حیثیت ٹھیک نہیں ہے اور ایف ایس سی میں اچھے گریڈز ہیں تو آپ اٹلی میں اپنی پسند کی میڈیکل یونیورسٹی میں اچھے گریڈز کے ساتھ بلکل مفت داخلہ لے سکتے ہیں۔ اگر آپ اچھے گریڈز حاصل کریں گے، تو اٹلی میں آپ کا ایم بی بی ایس (MBBS) کا تجربہ بہترین ہوگا۔
اٹلی میں ایم بی بی ایس (MBBS in medicine) کے بارے میں تفصیلات:
ڈگری کورس: ایم بی بی ایس
کورس کا دورانیہ: 6 سال
تدریسی زبان: انگریزی یا اطالوی
کرنسی:
یورو (1 یورو 309 روپے کا ہے)
اٹلی میں رہنے کے اخراجات:
600 سے 900 یورو/مہینہ
ٹیوشن فیس:
اٹلی میں MBBS کے لیے سالانہ ٹیوشن چارجز 600-1200 یورو (پاکستانی روپے میں تقریباً 52,000-1,50,000) کے درمیان ہیں
انگریزی ٹیسٹ کی ضرورت:
IELTS ضروری نہیں ہے
اٹلی کی میڈیکل یونیورسٹیوں کا الحاق:
اٹلی کی یونیورسٹیاں عالمی ادارہ صحت (WHO)، پاکستان میڈیکل کمیشن (PMC) اور وزارت تعلیم، اٹلی سے وابستہ ہیں
اٹلی میں ٹاپ میڈیکل یونیورسٹیوں کی فہرست:
• ہیومینیٹاس یونیورسٹی
• یونیورسٹی آف پیسا (UNIPI)
• یونیورسٹی آف ٹورن
• فلورنس یونیورسٹی
• یونیورسٹی آف اسٹڈیز، یوڈین
• میلان یونیورسٹی
• بائیو میڈیکل یونیورسٹی آف روم
• باری یونیورسٹی
• بولوگنا یونیورسٹی
• ہیومینیٹاس یونیورسٹی
اٹلی میں ایم بی بی ایس (MBBS) کے بارے میں مزید معلومات جاننے کے لیے یوٹیوب ویڈیو دیکھیں:
اٹلی میں ہی ایم بی بی ایس (MBBS in Medicine) کیوں کریں ؟
اٹلی میں MBBS کی تعلیم کے لیے اٹلی کو منتخب کرنے کی بہت سی وجوہات ہیں:
١۔ اٹلی میں لا تعداد مواقع فراہم کیے جاتے ہیں
٢۔ اٹلی میں ایم بی بی ایس PMC اور WHO سے منظور شدہ ہے
٣۔ اٹلی میں ایم بی بی ایس کورسز انگریزی زبان میں پڑھائے جاتے ہیں
٤۔ عالمی معیار کی تعلیم فراہم کی جاتی ہے
٥۔ اٹلی میں ایم بی بی ایس کوالیفائی کرنے والے طلباء 26 شینگن (Schengen) ممالک میں سے کسی میں بھی پریکٹس کر سکتے ہیں
٦۔ بین الاقوامی طلباء جن کے مالی حالات ٹھیک نہیں ہیں، ان کے لیے 100% وظائف دستیاب ہیں
٧۔ اٹلی میں ایم بی بی ایس کے لیے درخواست کا عمل بہت آسان ہے
٩۔ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے بعد اٹلی میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنا بلکل مفت ہے
١٠۔ اٹلی میں یونیورسٹیاں، کھانا، ثقافت اور ماحول بہترین ہے
١١۔ ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد آپ ملازمت کے لیے کسی بھی یورپی ملک جا سکتے ہیں
١٢۔ سستی ٹیوشن فیس اور رہنے کی قیمتیں نہایت کم ہیں
١٣۔ ہونہار طلباء آسانی سے داخلہ اور ویزا حاصل کر سکتے ہیں
١٤۔ جن زیرِ تعلیم بین الاقوامی طلباء کے پاس ورک پرمٹ موجود ہو گا وہ ہر ہفتے 20 گھنٹے تک کام کر کے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پیسے بھی کما سکتے ہیں۔
اٹلی میں ایم بی بی ایس (MBBS in Medicine) کا نصاب:
• پہلا سال:
ہسٹولوجی اور اناٹومی
• دوسرا سال:
فزیالوجی، ہسٹولوجی، بائیو کیمسٹری، اناٹومی، مائیکروبائیولوجی
• تیسرا سال: پاتھ فزیالوجی، مائیکروبائیولوجی، پیتھالوجی، فارماکولوجی
• 4 سے 6 ویں سال: کارڈیالوجی، آنکولوجی، انٹرنل میڈیسن، سائیکالوجی، نیورولوجی، گائناکالوجی، جنرل سرجری، پیڈیاٹرکس، ایمرجنسی میڈیسن، ای این ٹی۔
اٹلی میں ایم بی بی ایس (MBBS in Medicine) کے لیے اہلیت کا معیار:
١۔ اطالوی (Italian) میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے لیے لازمی مضامین جیسے بائیولوجی، فزکس، کیمسٹری اور انگلش میں کسی تسلیم شدہ بورڈ سے پری میڈیکل میں 60 فیصد نمبر لازمی ہونے چاٸیے
٢۔ داخلے کے لیے درخواست دیتے وقت طالب علم کی عمر کم از کم 17 سال ہونی چاہیے
٣۔ اٹلی میں کسی بھی میڈیکل یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے لیے انٹرنیشنل میڈیکل ایڈمشن ٹیسٹ (IMAT) دینا ضروری ہے
٤۔ ایلٹس (IELTS) ٹیسٹ ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ IELTS ٹیسٹ سکور کو اپنے دستاویزات کے ساتھ جمع کراتے ہیں تو آپ کی درخواست قبول ہونے کے امکان بڑھ جاٸیں گے۔
اٹلی میں ایم بی بی ایس (MBBS in Medicine) کرنے کے لیے درکار دستاویزات:
پاکستانی طلباء کو اٹلی میں ایم بی بی ایس کرنے کے لیے درخواست دیتے وقت درج ذیل کاغذات جمع کرانے ہوں گے:
١۔ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ اور مارکس شیٹ
٢۔ پری میڈیکل یا انٹرمیڈیٹ سرٹیفکیٹ اور مارکس شیٹ
٣۔ اصل اور درست پاسپورٹ کی فوٹو کاپیاں (کم از کم اٹھارہ ماہ کی مدت)
٤۔ سفید پس منظر کے ساتھ 2 پاسپورٹ سائز تصاویر
٥۔ پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ یا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے کا بیان
٦۔ IMAT ٹیسٹ سکور
٧۔ بینک کا ثبوت (جس میں آپکے رہنے کے تمام اخراجات، ٹیوشن فیس، اور پڑھائی مکمل ہونے کے بعد واپسی کا ہوائی ٹکٹ پورا کرنے کے لیے کافی فنڈز موجود ہونے چاٸیے)
٨۔ تمام دستاویزات کو وزارت خارجہ کی طرف سے قانونی حیثیت دی جانی چاہیے۔
اٹلی میں ایم بی بی ایس (MBBS in Medicine) کرنے کے لیے درخواست کا عمل:
اٹلی کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے طلباء کو درج ذیل 2 مراحل پر عمل کرنا پڑے گا:
مرحلہ 1:
• جس یونیورسٹی میں آپ داخلہ لینا چاہتے ہیں اسکے پورٹل پر جا کر یا اٹلی کی آفیشل ویب ساٸٹ: https://www.universitaly.it/ پر جا کر اپنا اکاٶنٹ بناٸیں
• درخواست کی فیس ادا کریں (10-50 یورو)
• تمام مطلوبہ دستاویزات کو آن لاٸن اپ لوڈ کر کے پری رجسٹریشن کرواٸیں۔
مرحلہ 2:
• بین الاقوامی میڈیکل داخلہ ٹیسٹ (IMAT): IMAT بین الاقوامی میڈیکل داخلہ ٹیسٹ ہے جو اطالوی میڈیکل یونیورسٹیوں کے لیے لازمی ہے۔ یہ MCQs پر مبنی ایک ٹیسٹ ہے جس میں 60 MCQs ہوتے ہیں اور کل نمبر 90 ہوتے ہیں
• رجسٹریشن شروع:
جون/جولائی میں IMAT ٹیسٹ کی رجسٹریشنز شروع ہوتی ہیں
• انعقاد (Organized by): برٹش کونسل اسلام آباد، پاکستان
رجسٹریشن فیس: 130 یورو
وقت: 100 منٹ
منفی مارکنگ: ہر غلط جواب پر 0.4 نمبر کٹ جاتا ہے
پاسنگ مارکس: 50
نصاب: ٹیسٹ کے چار حصے ہوتے ہیں
١۔ عمومی علم (General Knowledge) کے 22 ایم سی کیو
٢۔ Biology کے 18 ایم سی کیو
٣۔ کیمسٹری (Chemistry)
کے 12 ایم سی کیو
٤۔ طبیعیات اور ریاضی (Physics and Maths) کے 08 ایم سی کیو
مرحلہ 3:
• ٹیسٹ (IMAT) کے بعد ویزا کے عمل کے لیے جاٸیں
• ویزا کے لیے درج ذیل دستاویزات کو جمع کرانا ضروری ہے:
١۔ تعلیمی ٹرانسکرپٹس کی کاپی
٢۔ یونیورسٹی داخلہ کا خط
٣۔پاسپورٹ
٤۔ IELTS سرٹیفکیٹ (Optional)
٥۔ IMAT سرٹیفکیٹ
٦۔ پاسپورٹ سائز کی تصاویر
٧۔ بینک کا ثبوت
٨۔ میڈیکل سرٹیفیکیٹ
• ویزا کا عمل پورا ہونے کے بعد آپ اٹلی میں MBBS کے لیے روانہ ہو جاٸیں گے۔
جو طلباء اٹلی میں مفت ایم بی بی ایس کرنا چاہتے ہیں وہ اٹلی کی حکومت کو درخواست لکھ کر اپنے پست مالی حالات یا اچھی کارکردگی کا ثبوت دکھاٸیں گے۔ جس کے بعد اطالوی حکومت اٹلی کی یونیورسٹی کی ٹویشن فیس اور آپکے رہنے کے تمام اخراجات خود اٹھاٸے گی۔ لہٰذا اگر آپ نے اس سال یہ موقع گنوا دیا ہے تو فکر نہ کریںاٹلی میں اگلے سال کے لیے ایم بی بی ایس کی درخواستیں جلد کھلنے والی ہیں۔ فلحال اپنے تمام دستاویزات کو تیار رکھیں تا کہ درخواستیں کھلتے ہی آپ فوراً اپلاٸی کر کے اٹلی میں MBBS کرنے کا موقع حاصل کر سکیں۔