بیرون ملک سکالرشپ کے لیے IELTS کی مفت تیاری کیسے کریں؟

جب بھی پاکستانی سٹوڈنٹس بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں تو انہیں دیگر دستاویزات کے ساتھ IELTS ٹیسٹ سکور لازمی درکار ہوتا ہے۔ ہر وہ طالب علم جو برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ وغیرہ کی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینا چاہتا ہے انہیں IELTS ٹیسٹ دینا پڑتا ہے۔
انٹرنیشنل انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم جسے عام طور پر IELTS ٹیسٹ کہا جاتا ہے، یہ دنیا کا سب سے مقبول انگریزی زبان کا ٹیسٹ ہے۔ اس ٹیسٹ کو پاس کرنا ان طلباء کے لیے ضروری ہے جو انگریزی بولنے والے ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ‏IELTS پڑھنے، لکھنے، سننے اور بولنے کے ٹیسٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس ٹیسٹ کا دورانیہ 2 گھنٹے 45 منٹ ہے۔ اسکالرشپس یا بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے کے لیے کم از کم 5.5 سے 6.5 تک IELTS سکور ہونا ضروری ہے۔

یونیورسٹی آف کوٸنز لینڈ (University of Queensland) آسٹریلیا میں واقع ہے، جس کا شمار دنیا کی اعلٰی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔ یہ یونیورسٹی انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کے لیے آن لاٸن IELTS ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مفت کورس پیش کر رہی ہے۔ یہ کورس بالکل مفت ہے لیکن اگر آپ کورس مکمل کرنے کے بعد تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو 99 ڈالرز ادا کرنے پڑیں گے۔ یہ سرٹیفکیٹ ان طلباء کو دیا جائے گا جو اچھے نمبروں کے ساتھ IELTS کورس کامیابی سے مکمل کریں گے۔
ایلٹس (IELTS) کورس کا دورانیہ 8 ہفتوں پر مشتمل ہو گا۔ اس آن لاٸن کورس کے دوران آپکو ایک ہفتے میں 5 سے 10 گھنٹے کزارنے ہوں گے۔ اس کورس کے لیے اپلائی کرنے کی کوئی آخری تاریخ نہیں ہے۔ آپ کسی بھی وقت لاگ ان کر کے IELTS ٹیسٹ کی تیاری کر سکتے ہیں۔

• یونیورسٹی آف کوٸنز لینڈ (University Of Queensland) سے مفت IELTS تیاری کورس 2023 کے بارے میں تفصیلات:

میزبان یونیورسٹی:
یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ (University Of Queensland)، آسٹریلیا

آن لائن لرننگ پلیٹ فارم:
ای ڈی ایکس (edX)

کورس کا دورانیہ:
ایلٹس (IELTS) ٹیسٹ کورس 8 ہفتوں پر مشتمل ہو گا (ایک ہفتے میں 5 سے 10 گھنٹے کزارنے ہوں گے)

زبان: انگریزی

سطع/لیول: تعارفی (Introductory)

ویڈیو ٹرانسکرپٹ: انگریزی

مالیاتی کوریج:
مکمل طور پر فنڈڈ

مفت IELTS تیاری کورس 2023 کے متعلق مزید معلومات اور اپلاٸی کرنے کا طریقہ کار جاننے کے لیےیوٹیوب ویڈیو دیکھیں:

• مفت ایلٹس کورس کے لیے اپلاٸی کرنے سے پہلے IELTS ٹیسٹ کی اقسام اور ماڈیولز کے بارے میں نیچے دی گٸی اہم معلومات کو بھی پڑھیں:

ایلٹس (IELTS) ٹیسٹ کی اقسام:
ایلٹس IELTS ٹیسٹ کی دو اہم اقسام ہیں جیسے اکیڈمک اور جنرل ٹریننگ۔ ہر قسم کو مختلف زبان کی مہارتوں کا اندازہ لگانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے

١۔ IELTS اکیڈمک:
یہ ان افراد کے لیے ہے جو یونیورسٹیوں یا کالجوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں اور جہاں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بنیادی زبان انگریزی ہے۔ یہ آپ کی تعلیمی زبان کو سمجھنے اور استعمال کرنے کی صلاحیت کا اندازہ لگاتا ہے۔ اس ٹیسٹ کو چار ماڈیولز میں تقسیم کیا گیا ہے

٢۔ IELTS جنرل ٹریننگ:
یہ ان افراد کے لیے ہے جو کام، تربیت، یا دیگر غیر تعلیمی مقاصد کے لیے انگریزی بولنے والے ملک میں ہجرت کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ روزمرہ کی زندگی اور کام کے لیے درکار زبان کی عملی مہارتوں کا جائزہ لیتا ہے۔ یہ ٹیسٹ بھی چار ماڈیولز پر مشتمل ہے۔

• ایلٹس (IELTS) ماڈیولز:
یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ، آسٹریلیا میں مندرجہ ذیل چار ماڈیولز پڑھائے جائیں گے:

١۔ سننے کا ماڈیول (Listening Module):
ایلٹس (IELTS) ٹیسٹ کی تیاری کے لیے پہلا ماڈیول Listening ہے جس کے ذریعے سیکھنے والوں کی ذہنی صلاحیتوں کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ درخواست دہندگان اس قسم کے ٹیسٹ کی پریکٹس کر کے IELTS ٹیسٹ باآسانی پاس کرنے کی مہارتیں حاصل کر سکیں گے۔

٢۔ پڑھنے کا ماڈیول (Reading Module):
ایلٹس (IELTS) ٹیسٹ کی تیاری کے لیے دوسرا ماڈیول Reading ہے جس کے ذریعے سیکھنے والے کی پڑھنے کی صلاحیتوں کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ اس ماڈیول میں مختلف قسم کے سوالات شامل ہوتے ہیں۔ سیکھنے والے کو مختلف ٹیسٹوں کے ذریعے مہارتوں کی مشق کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

٣۔ بولنے کا ماڈیول (Speaking Module):
ایلٹس (IELTS) ٹیسٹ کی تیاری کے لیے تیسرا ماڈیول Speaking ہے جو تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے
• پہلے حصے میں ”گرامر“ کا حصہ شامل ہوتا ہے۔
• دوسرے حصے میں ”Individual Long Turn“ پر توجہ دی جاتی ہے جس میں یہ سیکھایا جاتا ہے کہ اپنی بات کو کیسے شروع اور ختم کیا جاٸے
• تیسرا حصہ ”The Discussion“ ہے جس میں گرامر کے حصے پر توجہ دی جاتی ہے۔

٤۔ لکھنے کا ماڈیول (Writing Module):
ایلٹس (IELTS) ٹیسٹ کی تیاری کے لیے چوتھا ماڈیول Writing ہے جس میں تحریری امتحان لیا جاتا ہے۔
یہ ماڈیول آپکی انگریزی لکھنے کی صلاحیت کا اندازہ لگاتا ہے، جس میں تحریری کام جیسے مضمون لکھنا، خط لکھنا، اور رپورٹ لکھنا وغیرہ بھی شامل ہے۔

• مفت IELTS تیاری کورس 2023 کی اہلیت کا معیار :
مفت ایلٹس (IELTS) کورس کے لیے رجسٹریشن کرانے سے پہلے درج ذیل اہلیت کے معیار کو پڑھیں اور ابھی اس مفت کورس سے فاٸدہ اٹھاٸیں:

١۔ مفت IELTS کورس کے لیے ہر کوٸی درخواست دے سکتا ہے

٢۔ کسی بھی جنس یا قومیت سے تعلق رکھنے والے افراد درخواست دے سکتے ہیں

٣۔ ہر عمر کے لوگ اس کورس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں

٤۔ کورس میں داخلہ لینے کے لیے آپ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہونی چاٸیے

٥۔ طلباء، ملازمین، تارکین وطن اور دیگر افراد جو IELTS ٹیسٹ کی تیاری کرنا چاہتے ہیں وہ درخواست دے سکتے ہیں۔

• مفت IELTS تیاری کورس 2023 کے فوائد:
مفت IELTS کورس کے لیے آن لاٸن رجسٹریشن کرانے کے بعد آپکو درج ذیل فواٸد حاصل ہوں گے:

١۔ اس کورس کے ذریعے IELTS ٹیسٹ کی تیاری مفت کر سکیں گے

٢۔ اس کورس میں داخلہ لینے کے بعد اپنے وقت کی دستیابی کے مطابق IELTS ٹیسٹ کی مہارتوں کو سیکھ سکیں گے

٣۔ اس کورس کے ذریعے انگریزی سننے، پڑھنے، بولنے اور لکھنے کی مہارتوں کو بہتر بنا سکیں گے

٤۔ اس کورس کے ذریعے IELTS ٹیسٹ کے طریقہ کار اور فارمیٹ کے بارے میں جان سکیں گے

٥۔ اس کورس کے بعد پہلی کوشش میں IELTS ٹیسٹ میں اعلٰی بینڈز حاصل کرنے کا موقع ملے گا

٦۔ ایلٹس ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مفت مواد کے ساتھ ساتھ ماہرین سے سیکھنے کا موقع ملے گا

نوٹ: تاہم، یہ کورس صرف IELTS ٹیسٹ کی تیاری کے لیے ہے۔ اس مفت کورس میں IELTS پریکٹس ٹیسٹ شامل نہیں ہے۔

• مفت ایلٹس IELTS تیاری کورس 2023 کے لیے آن لاٸن اپلاٸی کرنے کا طریقہ:
مفت IELTS کورس سے فاٸدہ اٹھانے کے لیے ابھی آن لاٸن اپلاٸی کریں۔ آپ کو آن لاٸن اپلاٸی کرنے کا طریقہ کار سمجھانے کے لیے ایک گاٸیڈ لاٸن تیار کی ہے۔ آپ Pdf File دیکھنے کے لیے نیچے Pdf File (Open) پر کلک کریں:
Open_Pdf File

مفت IELTS کورس کے لیے اپلاٸی کرنے کا آفیشل لنک:
OFFICIAL LINK

• مفت IELTS تیاری کورس کے لیے اپلاٸی کرنے کی آخری تاریخ:
یونیورسٹی آف کوٸنز لینڈ میں مفت IELTS کورس 2023 کے لیے آن لاٸن اپلاٸی کرنے کی کوٸی آخری تاریخ نہیں ہے آپ کبھی بھی اپلاٸی کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں