*پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈاکٹر آف فارمیسی برائے سیشن 2023 تا 28 کے داخلوں کا آغاز ہو گیا*
پنجاب یونیورسٹی لاہور کی جانب سے ڈاکٹر آف فارمیسی(D Pharmacy) کے داخلہ جات برائے سیشن 2023 تا 2028 کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اِن داخلہ جات میں ریگولر اور سیلف سپورٹنگ دونوں شامل ہیں۔
1
داخلہ جات بذریعہ آن لائن(یونیورسٹی کی ویب سائٹ) کے ذریعے بھجوائے جا سکتے ہیں۔پنجاب کے ڈومیسائل کے حامل شدہ داخلہ کے خواہشمند امیدواران کے FSC یا مساوی ڈگری میں کم از کم 60فیصد مارکس کا ہونا لازمی ہے۔
2
علاوہ ازیں اگر کسی سٹوڈنٹ نے BSC یعنی Associate Degree کر رکھی ہے اور اس کے ایف ایس سی یا مساوی ڈگری میں 60فیصد نمبر بھی ہیں تو وہ بھی اِس D Pharmacy کے لیے ایڈمیشن بھیجنے کا اہل ہے۔ایسے امیدواران BSC کی Reserve Seats میں اپلائے کریں گے(مزید معلومات کے لیے یونیورسٹی رابطہ کریں)۔
3
امیدواران جو کہ D Pharmacy میں ایڈمیشن لینا چاہتے ہیں اُن کے لیے لازمی ہے کہ انہوں نے Mdcat یا پنجاب یونیورسٹی کا انٹری ٹیسٹ دِیا ہُوا ہو۔ٹیسٹ کے 25فیصد مارکس میرٹ میں شامل ہوں گے۔
4
ایڈمیشنز 2 اکتوبر 2023 تک بذریعہ پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ بھیجے جا سکتے ہیں۔
5
وہ سٹوڈنٹس جو میرٹ میں حافظ قرآن کے نمبر حاصل کریں گے ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ 5 اکتوبر 2023 کو صبح 9 بجے پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی، علامہ اقبال کیمپس(اولڈ کیمپس)، یونیورسٹی آف پنجاب oral test یعنی زبانی ٹیسٹ کے لیے تشریف لائیں۔
6
ایسے امیدواران جو reserve seats پر اپلائے کریں گے ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا سائن شدہ ایپلیکیشن فارم + ایڈمیشن کے لیے ضروری دستاویزات 4 اکتوبر تک بذریعہ پوسٹ/ کوریئر پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی، علامہ اقبال کیمپس(اولڈ کیمپس)، یونیورسٹی آف پنجاب پہنچائیں۔
7
مارننگ میں ایڈمیشن حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواران کی پر پرسنٹیج سے 2 مارکس کَٹ کیے جائیں گے اگر کوئی امیدوار لیٹ ایڈمیشن لے رہا ہے یعنی اگر کسی سٹوڈنٹ کی FSC 2021 کی ہے اور وہ مارننگ میں ایڈمیشن کا خواہشمند ہے تو اس کی حالیہ میرٹ پرسنٹیج سے 4 نمبر کاٹے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ایوننگ یا سیلف سپورٹنگ سٹوڈنٹس کے لیے یہ شرط نہیں ہے۔
8
تمام تر دوخواستیں تب قابلِ قبول ہوں گی جب تمام تر واجبات ادا ہوں گے اور مقررہ تاریخ یعنی 2 اکتوبر کے اندر اندر ہوں گے۔
9
ایڈمیشن کے سارے پراسیس میں امیدواران سے کسی قسم کی کوتاہی ایڈمیشن خارج ہونے کا باعث ہو سکتی ہے۔ لہٰذا سارا عمل دھیان سے سرانجام دیں۔
10
لیمیٹیڈ ہاسٹل اکاموڈیشن مارننگ میں داخلہ لینے والوں کو یونیورسٹی فراہم کرے گی، البتہ یونیورسٹی ہر داخل ہونے والے امیدوار کو ہاسٹل اکاموڈیشن فراہم کرنے کی پابند نہیں۔
11
سیلف سپورٹنگ ینعی Evening میں داخل ہونے والے امیدواران کو یونی ورسٹی کی طرف سے ہاسٹل اکاموڈیشن فراہم نہیں کی جائے گی۔