امریکہ جانے کے لیے سب سے بڑے فل برائٹ سکالرشپس میں پاکستانی سٹوڈنٹس اپلائی کیسے کریں؟

فلبرائٹ اسکالرشپ، امریکہ کا شمار دنیا بھر کی مقبول ترین اسکالرشپس میں ہوتا ہے اور اس کا بنیادی مقصد دیگر بین الاقوامی ممالک میں ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (USEFP) نے صرف پاکستانی سٹوڈنٹس کے لیے سال 2024 کے لیے فل براٸٹ اسکالر پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔فلبرائٹ اسکالر پروگرام 2024 کے تحت امریکہ میں لیکچر شپ(Lectureship)، پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ یا دونوں پروگرامز میں دلچسپی رکھنے والے طلباء اپلاٸی کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام میں ڈاکٹریٹ اسکالرز کو 12 ماہ تک کے لیے فنڈنگ، وظاٸف، ہیلتھ انشورنس، ہواٸی کرایہ اور دیگر سہولیات دی جاٸیں گی۔

اس مکمل فنڈڈ پروگرام کے لیے USEFP صرف 15 پاکستانی امیدواروں کا انتخاب کرے گا۔ 15 میں سے 13 سلاٹس فیکلٹی ممبر اور محقق کے لیے ہیں جو اپنے تحقیقی کیریئر (2 – 7 سال) کے ابتدائی مرحلے میں ہیں اور 2 سلاٹس ان سینئر اسکالرز کے لیے ہیں جن کے پاس 8 سے 15 سال کا تجربہ ہے۔ یہ پروگرام اگلے سال (2024) کے موسم خزاں میں شروع ہوگا۔ اس پروگرام کے لیے درخواست جمع کرانے کے لیے IELTS/TOFEL یا اس طرح کے انگریزی مہارت کے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

امریکہ میں فلبراٸٹ اسکالر پروگرام 2024 کے بارے میں تفصیلات:

میزبان ملک: امریکہ

زیرِِِ انتظام:
یہ پراگرام یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشن فاؤنڈیشن ان پاکستان (USEFP) کے زیرِ انتظام ہے

اہل علاقہ: پاکستان

مالیاتی کوریج: مکمل طور پر فنڈڈ

پروگرام کا دورانیہ:
اس پروگرام کا دورانیہ بارہ (12) ماہ تک ہے۔

امریکہ میں گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام 2024 کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

فلبرائٹ اسکالر پروگرام 2024 کی اہلیت کا معیار:
١۔ کلینیکل میڈیسن کے علاوہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے اسکالرز یا پروفیشنلز درخواست دے سکتے ہیں

٢۔ اگر امیدواروں کے پاس اپنے متعلقہ شعبوں میں پی ایچ ڈی یا ٹرمینل ڈگری موجود ہے تو وہ درخواست دے سکتے ہیں

٣۔ امیدواروں کے پاس کم از کم 2 سال کے لیے متعلقہ ڈگریاں ہونی چاہئیں

٤۔ امیدواروں کو پاکستانی شہری ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ پاکستان میں مقیم اور کام کرتے ہیں تو درخواست دے سکتے ہیں

٥۔ اگر امیدواروں کو انگریزی زبان پر عبور حاصل ہے تو درخواست دے سکتے ہیں

٦۔ آزاد جموں و کشمیر، کے پی کے، بلوچستان، گلگت بلتستان، شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے خواتین اور معذور افراد کو درخواست دینے کے لیے زیادہ ترجیح دی جاٸے گی۔

فلبراٸٹ اسکالر پروگرام 2024 کے لیے نا اہلی کا معیار:
١۔ دوہری امریکی/پاکستانی شہریت رکھنے والے امیدوار درخواست نہیں دے سکتے

٢۔ وہ امیدوار جن کے پاس امریکی شریک حیات یا 18 سال سے زیادہ عمر کا امریکی قومی بچہ ہے وہ درخواست نہیں دے سکتے

٣۔ وہ امیدوار جو پہلے ہی امریکہ میں پڑھ رہے ہیں یا پچھلے پانچ سالوں سے طویل مدتی پروگرام کا حصہ ہیں وہ درخواست نہیں دے سکتے

٤۔ USEFP یا امریکی محکمہ
خارجہ کے ملازمین درخواست نہیں دے سکتے

٥۔ وہ امیدوار جو امریکہ میں ورک ویزا پر ہیں وہ درخواست نہیں دے سکتے۔

فلبراٸٹ اسکالر پروگرام براٸے پاکستان 2024 کے فواٸد:
اس پروگرام کے لیے منتخب کیے جانے والے طلباء کو امریکہ کی جانب سے درج ذیل سہولیات/ فواٸد حاصل ہوں گے:

١۔ تمام منتخب اسکالرز کو ان کے رہنے کے اخراجات پورے کرنے کے لیے وظیفہ ملے گا
٢۔ تمام منتخب اسکالرز کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی
٣۔ تمام منتخب اسکالرز کو ہوائی کرایہ دیا جائے گا
٤۔ تمام منتخب اسکالرز کو نصابی کتب کے لیے وظاٸف دیے جائیں گے
٥۔ تمام منتخب اسکالرز کو ٹیوشن فیس بھی فراہم کی جاٸے گی
٦۔ تمام منتخب اسکالرز کو ویزا کے عمل کے دوران USEFP کی طرف سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔

فلبراٸٹ اسکالر پروگرام 2024 کے لیے درکار دستاویزات:
١۔ امیدوار امریکہ میں کیا حاصل کرنا چاہتا ہے اس کے لیے اچھی طرح سے تیار کردہ تجویز
٢۔ پاسپورٹ (Passport)
٣۔سی وی (CV) یا ریزیومے
٤۔ یونیورسٹیوں سے کم از کم دو دعوتی خطوط (Invitation Letters)
٥۔ حوالہ جاتی خطوط (Reference Letters)
٦۔ اکیڈمک ٹرانسکرپٹس

فل براٸٹ اسکالر پروگرام 2024 کے لیے اپلاٸی کرنے کا طریقہ:
اس پروگرام کے لیے اپلاٸی کرنے کے لیے تصدیق شدہ دستاویزات کے ساتھ آن لاٸن درخواست جمع کرواٸیں۔ درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار سمجھانے کے لیے ایک مرحلہ وار گاٸیڈ لاٸن تیار کی گٸی ہے جس کو Download کرنے کے لیے نیچے Pdf File (Download) پر کلک کریں:
Pdf File (Download)

فلبراٸٹ اسکالر پروگرام 2024 کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ:
اس پروگرام کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 ستمبر، 2023 ہے۔

اس پروگرام کی ڈیڈ لاٸن ختم ہونے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے لٰہذا اگر آپ لیکچر شپ، پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ یا دونوں پروگرمز کے لیے امریکہ جانا چاہتے ہیں تو اوپر دی گٸی تمام ہدایات پر عمل کر کے فوراً آن لاٸن اپلاٸی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں