پاکستانی یونیورسٹیز میں زیر تعلیم سٹوڈنٹس کے لیے مفت امریکہ پہنچنے کا نادر موقع

امریکہ میں تعلیمی نظام اور معیار بہترین ہونے کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر سے طلباء امریکہ میں اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ مگر وہاں تعلیمی اخراجات اور یونیورسٹیز کی فیسیں ادا کرنا ہر بین الاقوامی طلباء کے لیے نہایت مشکل ہے۔ اب پاکستانی سٹوڈنٹس امریکہ میں انڈرگریجویٹ اسٹڈیز کے لیے ہو جاٸیں تیار کیونکہ امریکہ نے صرف پاکستانی طلباء کے لیے انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت پاکستانی انڈرگریجویٹ طلباء کو پیشہ ورانہ اور ثقافتی ترقی کے ساتھ نان ڈگری فل ٹاٸم مطالعہ کے لیے ایک سمسٹر (4-5 ماہ) کی اسکالرشپ فراہم کی جاٸے گی۔

وہ پاکستانی طلباء جو اس وقت کسی بھی پاکستانی یونیورسٹی میں 3 سے لیکر 6 سمسٹر کے درمیان انڈرگریجویٹ اسٹڈیز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، انہیں گلوبل یوگراڈ (UGRAD) ایکسچینج پروگرام 2024 کے لیے ضرور اپلاٸی کرنا چاٸیے۔ سلیکٹ ہونے والے طلباء کے تمام اخراجات امریکی ایجنسی خود اٹھاۓ گی آپ کو ایک روپیہ بھی لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو صرف چند ضروری دستاویزات اپ لوڈ کر کے درخواست جمع کرانے کی ضرورت ہے۔

یوگراڈ (UGRAD) ایکسچینج پروگرام کے متعلق مزید معلومات جاننے کے لیےیوٹیوب ویڈیو دیکھیں:

امریکہ میں گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام 2024 کے بارے میں تفصیلات:

میزبان ملک: امریکہ

میزبان تنظیم:
یہ پروگرام پاکستان میں یونائیٹڈ سٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (USEFP) اور امریکہ میں انٹرنیشنل ریسرچ اینڈ ایکسچینج بورڈ (IREX) کے زیر انتظام ہے۔

مالیاتی کوریج: مکمل طور پر فنڈڈ

اہل علاقہ: پاکستان

عمر کی حد: 18 سے 25 سال کے درمیان

پروگرام کا دورانیہ: ایک
سمسٹر (تقریباً 4 سے 5 ماہ)

گلوبل یوگراڈ (UGRAD) پروگرام 2024 کے لیے اہلیت کا معیار:
درج ذیل معیار پر پورا اترنے والے امیدوار درخواست دینے کے لیے اہل ہیں:
١۔ امیدوار کو پاکستان کا شہری ہونا ضروری ہے

٢۔ امیدوار کی عمر 18 سے 25 سال کے درمیان ہونی چاہیے

٣۔ وہ طلباء جو ابھی یونیورسٹی میں تیسرے، چوتھے، پانچویں یا چھٹے سمسٹر میں پڑھ رہے ہیں وہ درخواست دے سکتے ہیں

٤۔ امیدوار کو انگریزی زبان میں اچھا ہونا ضروری ہے

٥۔ امیدوار کو J1 ویزا کے لیے اہل ہونا چاٸیے

٦۔ جن امیدوار نے کبھی کسی اسکالرشپ پروگرام کے لیے بیرون ملک سفر نہیں کیا انہیں زیادہ ترجیح دی جائے گی

٧۔ جو امیدوار پروگرام کی تکمیل کے بعد پاکستان واپس آنے کے لیے پرعزم ہوں گے وہ درخواست دے سکتے ہیں

٨۔ جو امیدوار امریکہ کی ثقافت (culture) کے بارے میں جاننے کے خواہشمند ہیں وہ درخواست دے سکتے ہیں

٩۔ امیدوار کے پاس قائدانہ خصوصیات (Leadership Qualities) ہونی چاہئیں

١٠۔ امیدوار کے پاس اچھا تعلیمی ریکارڈ، ایوارڈز اور تعلیمی کامیابیاں ہونی چاہئیں

١١۔ خواتین، معذور افراد، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان، شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کو زیادہ ترجیح دی جاٸے گی اور ان کو درخواست دینے کے لیے حواصلہ افزاٸی بھی کی جاٸے گی۔

گلوبل یوگراڈ (UGRAD) پروگرام 2024 کے لیے نااہلی کا معیار:

١۔ جن امیدوار کے والدین، شریک حیات یا منگیتر امریکہ کے شہری یا مستقل رہائشی ہیں وہ درخواست نہیں دے سکتے

٢۔ فلبرائٹ تنظیم یا امریکی محکمہ خارجہ کے ملازمین اور ان کے شریک حیات، بھائی، بچے اور والدین درخواست نہیں دے سکتے

٣۔ یونیورسٹی کے پہلے اور آخری سال (یعنی پہلے دوسرے ساتھویں اور اٹھویں سمسٹر) کے طلباء بھی درخواست نہیں دے سکتے۔

گلوبل یوگراڈ (UGRAD) پروگرام 2024 کے فواٸد:
اس پروگرام کے لیے منتخب کیے جانے والے طلباء کو درج ذیل فواٸد اور سہولیات فراہم کی جاٸیں گی:
١۔ طلباء کو پورے سمسٹر کے لیے مکمل ٹیوشن فیس فراہم کی جاٸے گی

٢۔ طلباء کو ماہانہ وظیفہ دیا جاٸے گا

٣۔ طلباء کو ہیلتھ انشورنس بھی فراہم کی جاٸے گی

٤۔ طلباء کو امریکہ جانے اور واپس آنے کا ہوائی کرایہ دیا جاٸے گا

٥۔ طلباء کو مفت رہاٸش اور کھانا فراہم کیا جاٸے گا

٦۔ طلباء کو نصابی کتابیں بھی مفت دی جاٸیں گی۔

گلوبل یوگراڈ (UGRAD) پروگرام 2024 کے لیے درکار دستاویزات:
١۔ شناختی کارڈ (CNIC) یا پاسپورٹ
٢۔ انڈرگریجویٹ ٹرانسکرپٹ
٣۔ اچیومنٹ سرٹیفکیٹ
٤۔ سفارشی خط (Letter of Recommendation)
٥۔ مقصد کا بیان (Statement of Purpose)

یوگراڈ (UGRAD) پروگرام 2024 کے لیے سلیکٹ ہونے کے بعد درکار دستاویزات:
١۔ حوالہ کا خط (Letter Of Reference)
٢۔ این او سی (NOC)
٣۔ میڈیکل ہیسٹری
٤۔ Toefl ٹیسٹ جو USEFP خود منعقد کرے گی۔

گلوبل یوگراڈ (UGRAD) پروگرام 2024 کے لیے اپلاٸی کرنے کا طریقہ:
اس ایکسچینج پروگرام کے لیے درخواست دینے کے لیے امیدوار آن لاٸن درخواست جمع کرواٸیں، ڈاک کے ذریعے دی گٸی درخواست کو قبول نہیں کیا جاٸے گا۔ ہم نے آپ کی آسانی کے لیے ایک مرحلہ وار گاٸیڈ لاٸن تیار کی ہے جس میں اپلاٸی کرنے کا طریقہ کار سمجھایا گیا ہے۔ آپ نیچے Pdf File (Download) پر کلک کر کے اسے Download کریں:
(Pdf File (Download

کلوبل یوگراڈ (UGRAD) ایکسچینج پروگرام کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ:
گلوبل انڈرگریجویٹ سمسٹر ایکسچینج پروگرام کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 ستمبر، 2023 (امریکی وقت کے مطابق رات 11.59 بجے تک) ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں