میٹرک انٹرمیڈیٹ امتحانات کے بعد امپروومنٹ کیسے کی جائے؟؟؟ وہ سب جو آپ جاننا چاہتے ہیں

میٹرک انٹرمیڈیٹ امتحانات کے بعد سٹوڈنٹس اگر اپنے رزلٹ سے مطمئن نہ ہوں تو باآسانی امپروومنٹ کے امتحانات دیکر مارکس کو بڑھایا جاسکتا ہے لیکن سٹوڈنٹس کے زہن میں مندرجہ ذیل سوالات ہونے کی وجہ سے وہ امتحانات دینے سے کتراتے ہیں

تعلیمی پالیسی میں امپرومنٹ کیا ہوتی ہے؟
امپرومنٹ کا ایڈمیشن کیسے بھیجا جاتا ہے؟
امپرومنٹ کے پیپر کب اور کیسے یعنی آسان یا مشکل ہوتے ہیں؟
امپرومنٹ شدہ رزلٹ کی ویلیو کتنی ہوتی ہے؟
امپرومنٹ کا رزلٹ کب آتا ہے؟

یہ وہ تمام تر سوالات ہیں جو ایک نئے سٹوڈنٹ جس نے تازہ تازہ میٹرک یا انٹرمیڈیٹ پاس کیا ہوتاہے لیکن کم مارکس کے ساتھ کے ذہن میں آتے ہیں۔ یا پھر ایسے سٹوڈنٹس امپرومنٹ کرتے ہیں جو اپنے موجودہ نمبروں سے مطمئن نہیں ہوتے۔تو چلیے آپ کو امپرومنٹ کے حوالے سے تمام تر معلومات فراہم کرتے ہیں۔

امپرومنٹ کیا ہے؟

امپرومنٹ کا مطلب اپنے مارکس یا گریڈز کو پہلے سے improve یعنی بڑھاوا دینا ہے۔نمبر پہلے سے زیادہ حاصل کرنے کا عمل امتحانی نظام میں امپرومنٹ کہلاتا ہے۔

امپرومنٹ کا ایڈمیشن کیسے بھیجا جاتا ہے؟

امپرومنٹ کا ایڈمیشن پرائیویٹ بھیجنا ہوتا ہے۔بے فکر رہیں پرائیویٹ اور سرکاری ایڈمیشنز میں زیادہ فرق نہیں ہوتا بس آپ کی کارکردگی دیکھی جاتی ہے۔امپرومنٹ کا ایڈمیشن آپ کسی مشہور دوکان، ڈاک خانے یا کسی کمپیوٹر شاپ یا نیٹ کیفے سے بآسانی بھجوا سکتے ہیں۔اور یہ بہترین ایڈریس ہیں۔آپ کو سب سے پہلے اپنے متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ سے اپنا امپرومنٹ فارم نکالنا ہے۔اس کو فِل کرنا ہے۔ساتھ چالان ہوگا جو کہ داخلہ فیس ہوتی ہے اس کو فارم پر بتائے ہوئے بینک میں پَے کرنا ہے اور فارم کے ساتھ اٹیچ کر کے کالج یا ہائیر سیکنڈری سکول کے پرنسپل سے attest کرانا ہے۔

اور بورڈ کو بذریعہ ڈاک بھیج دینا ہے یا بورڈ جا کر جمع کرا دینا ہے۔رول نمبر سلپس کے اجراء سے پہلے پہلے آپ کو بذریعہ sms یا جس ایڈریس سے آپ نے ایڈمیشن بھیجا ہوتا ہے اس کے ذریعے آگاہی دی جاتی ہے اگر آپ کے بھیجے گئے ایڈمیشن میں کوئی پرابلم ہو مثلاً صحیح attestation نہ ہونا یا کوئی اور ایشو۔

امپرومنٹ کے پیپر کب ہوتے ہیں؟

امپرومنٹ کے پیپر اسی وقت ہوتے ہیں جب عام بچوں کے پیپر ہوتے ہیں۔یعنی جب بھی سالانہ امتحانات ہوں آپ ان کے ساتھ امپرومنٹ کے پیپر دے سکتے ہیں اگر پالیسی کے مطابق آپ کے پاس امپرومنٹ کے چانسز ہوں تو۔

امپرومنٹ کے پیپر کیسے یعنی آسان یا مشکل ہوتے ہیں؟
امپرومنٹ کے پیپرز اور عام پیپر میں فرق نہیں ہوتا بلکہ بعض دفعہ دیکھا گیا کہ امپرومنٹ کے پیپر قدرے آسان تھے۔

امپرومنٹ شدہ رزلٹ کی ویلیو کتنی ہوتی ہے؟

آپ کو ڈرایا جاتا ہوگا کہ امپرومنٹ یا سپلی والے رزلٹ کی اہمیت نہیں ہوتی حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ کی پرفامنس اچھی ہے تو اس کی ویلیو کبھی کم نہیں ہو سکتی عام رزلٹ سے۔

امپرومنٹ کا رزلٹ کب آتا ہے؟

امپرومنٹ کا رزلٹ تب ہی آتا ہے جب عام سٹوڈنٹس یعنی جنہوں نے امپرومنٹ نہیں کی ہوتی ان کا آتا ہے۔
نوٹ: یاد رکھیے گا امپرومنٹ تب ہی ہوتی ہے جب آپ کی گزشتہ کلاسز پاس ہوں گی۔سپلی والے سٹوڈنٹس پہلے سپلی کلیئر کریں گے پھر امپرومنٹ کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں