سوشل میڈیا پر سٹوڈنٹس کی جانب سے ایم ڈی کیٹ میں تاخیر کے مطالبے پر وفاقی وزیر صحت کی جانب سے پی ایم ڈی سی کو ٹیسٹ دو مرحلوں میں کروانے کی ہدایت کر دی گئی
نگران وفاقی وزیر صحت کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بچے ٹیسٹ کی تیاری نہیں کر سکے جس کی وجہ سے وزارت صحت اور پی ایم ڈی سی پر امتحان موخر کرنے کا بہت دباؤ تھا
انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کو بولا ہے کہ امتحان دو مرحلوں میں کروائے جس کے تحت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بچوں کا دوسرا مرحلہ اکتوبر میں منعقد کیا جا سکتا ہے تاہم اس حوالے سے پالیسی کا اعلان کچھ ہی دیر میں پی ایم ڈی سی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا