ایم ڈی کیٹ میں مزید تاخیر کے لیے سٹوڈنٹس کی جانب سے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر ہزاروں پوسٹس کے بعد اپنا مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ میں تبدیل کر لیا گیا ہے جس پر اب تک 30 ہزار سے زائد پوسٹس کی جاچکی ہیں
سٹوڈنٹس کی جانب سے مختلف وجوہات بتاتے ہوئے مسلسل ایم ڈی کیٹ کے لیے مزید مہلت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جس پر اہم شخصیات کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے تاہم سابق وزیراعلٰی خیبرپختونخواہ امیر حیدر خان ہوتی کی جانب سے خاموشی توڑتے ہوئے سٹوڈنٹس کے مطالبات کے حق میں بیان جاری کر دیا گیا ہے
https://twitter.com/HaiderHotiANP/status/1699800356409295278?t=4YVWEKQ3xxl7f1gSkUovNg&s=19
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ 10 ستمبر کو کروانا طلبہ و طالبات کے ساتھ زیادتی ہے یہ امتحان گزشتہ سالوں میں اکتوبر یا نومبر میں کروائے جاتے رہے تو اس بار کیوں جلد بازی کی جا رہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ 28 اگست کو ایف ایس سی کا آخری پریکٹیکل اور 10 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد سٹوڈنٹس کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے امیر حیدر نے مطالبہ کیا کہ ایم ڈی کیٹ دینے والے دو لاکھ سٹوڈنٹس کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جائے
ان کا کہنا تھا کہ اے این پی ملک بھر میں سٹوڈنٹس کی جانب سے کیے جانے والے مطالبے کی حمایت کرتی ہے کہ تیاری کے لیے ان کو وقت دیا جائے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے انہوں نے مطالبہ کیا کہ طلبہ و طالبات کے مستقبل کو بچایا جائے