اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی جانب سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی
ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسلامی یونیورسٹی آف بہاولپور کے ویڈیو سکینڈل کوبے بنیاد قرار دے دیا گیا
اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کی سیکورٹی گارڈ کے موبائل فون میں موجودہ وڈیو کا یونیورسٹی کے طالب علموں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے سیکورٹی افسر کی فوریںزک رپورٹ سامنے آگئی ہے
تفصیلات کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جس کے مطابق سیکورٹی افسر کے موبائل میں یونیورسٹی طلبات کی کوئی ویڈیوز موجود نہیں تھی، فورنزک رپورٹ کے مطابق سیکورٹی افسر کے موبائل میں پرائیویٹ ویڈیوز کا یونیورسٹی سے تعلق ثابت نہیں ہوا خواتین اور اساتذہ نے پولیس رویئے کے خلاف جوڈیشنل ٹربیونل کے جج کو شکایات کے انبار لگا دیے