کمیبرج سٹوڈنٹس کی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات

وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی سے طلباء اور ان کےوالدین کی ملاقات ہوئی اس موقع پر وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کیمبرج کےامتحان کا اپنا ایک علیحدہ نظام ہے جو کہ پوری دنیا میں ایک ہی پیمانے پر رائج ہے۔ طلباءکے مسائل کو سنجیدگی سے کیمبرج انٹرنیشنل کے ساتھ مل کر مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

تقریبا دو گھنٹے جاری رہنے والی اس میٹنگ وزیر تعلیم نے درج ذیل فیصلوں کی یقین دہانی کروائی گئی جس کے مطابق وزارت کی جانب سے فیصلہ لیا گیا کہ ایگزیم ریٹیک کے نفاذسکولوں میں یقینی بنایا جائے گا اور اس سے متعلق سکول انتظامیہ کو بھی آگاہ کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ مزیدمیٹنگ میں کہا گیا کہ ان تمام تعلیمی اداروں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی جو اس فیصلے کے نفاذ پر عمل درآمد نہ کریں گے۔

میٹنگ میں مزید یہ کہا گیا کہ وزارت کی طرف سے کیمبرج انٹرنیشنل کو ایک خط لکھا جائے گا جس میں طلباء کے مسائل کا جائزہ لینے کے لیے کہا جائے گا۔

جبکہ طلباء نے وفاقی وزیرتعلیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ان مشکل حالات میں طلباء کی داد رسی کی اور ن کے مطالبات کیمبرج کے ساتھ نہ صرف اٹھائے بلکہ ان کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں