بارانی یونیورسٹی میں ایک ہفتے بجلی بند ہونے سے کروڑوں کے کیمیکل ضائع

بارانی زرعی یونیورسٹی میں پول گرنے سے ایک ہفتے دن تک بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث ایک کروڑ سے زیادہ مالیت کے سیمپل اور کیمیکل خراب ہوگئے۔

بجلی کے پول میں خرابی کے باوجود جنریٹر بھی نہیں چلایا گیا۔ بائیو ،کیمسٹری، ذوالوجی، بوٹنی، ڈی وی ایم ڈیپارٹمنٹ میں سیمپلز اور کیمیکل خراب ہوئے۔ کورین کپسٹی بلڈنگ مین بجلی کی عدم فراہمی کے باعث غیر ملکی طلبہ بھی گرمی میں تڑپتے رہے۔

ممبر سنڈیکیٹ زرعی بارانی یونیورسٹی پروفیسر صبور نے وائس چانسلر کو خط لکھ دیا جس میں لکھا گیا کہ بجلی کی بندش سے لیبارٹریوں اور حساس مصنوعات کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ بجلی کی مرمت چند گھنٹوں کا کام تھا جس کو نہیں کیا گیا اور یہ بھی لکھا گیا کہ چند منفی لوگ یونیورسٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مزید خط میں لکھا گیا کہ یونیورسٹی کے ملازمین عدم تحفظ اور خوف کا شکار ہیں۔ شکوک کی بنیاد پر غیر معقول فیصلوں کی بھاری معاشی قیمت چکانا پڑھ رہی ہے جبکہ یونیورسٹی میں ایسے لوگوں کی باتوں کو نہ سنا جائے جو جامع کے امیج کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

وائس چانسلر کو خط میں مزید آگاہ کیا گیا کہ ہمیں یونیورسٹی کے ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہئیے۔ منفی لوگوں سے بچنا ہے وقت کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں