وزیرِ تعلیم مدد علی سندھی کا اسلام آباد کے سکول کا اچانک دورہ

نگران وفاقی وزیرِ براۓ وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی کی جانب سے اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز سیدپور ویلج کا اچانک دورہ کیا گیا

سکول میں وفاقی وزیرِ تعلیم مدد علی سندھی نے مطالعہ پاکستان کے سٹوڈنٹس سے سوال کیے، سٹوڈنٹس کی حاضر جوابی پر وفاقی وزیرِ تعلیم نے ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی کی

اس موقع پر وزیرِ تعلیم نے کہا کہ یہ بہت عمدہ بات ہے کہ سٹوڈنٹس کو مُطالَعہ پاکستان پر عبور حاصل ہے لیکن یہ تعجب کی بات ہے کہ سکول میں نہ مالی ہے اور نہ چوکیدار۔۔۔

وفاقی وزیر مدد علی سندھی نے سکول کے دورے میں واش روم اور پانی کی سہولیات کی خستہ حالت پر تشویش کا اظہار کیا

انہوں نے متعلقہ ایریا ایجوکیشن آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ دو دن کہ اندر تمام سہولیات کو ٹھیک کیا جائے۔

وفاقی وزیر مدد علی سندھی نے حکم دیا کہ پی ایس ڈی پی کے ترقیاتی پراجیکٹس کو فوری مکمل کیا جائے، زیادہ طلبہ کی تعداد کو مینج کرنے کے لیے نئے کلاس رومز بنائے جائیں، تدریسی عملے کو صرف تدریسی معملات دیکھنے چاہیۓ۔انتظامیہ کی پوسٹنگز ٹیچرز کو نہیں ملنی چاہیے۔

مزید برآں وفاقی وزیر نے نوٹس لیتے ہوئے سخت براہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹیچرز کی ٹرانسفر اور پوسٹنگز سختی سے قانون کے مطابق ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں