فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن نے برائے سال 2024 کےپہلے سالانہ اور دوسرے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
فیڈرل بورڈ کے مطابق میٹرک (9th+10th) جماعت کےپہلے سالانہ امتحانات مارچ 2024 جب کہ انٹرمیڈیٹ(11th+12th) کےپہلے سالانہ امتحانات اپریل 2024 میں منعقد کیے جائیں گے۔اِسی طرح میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات جولائی 2024 جب کہ انٹرمیڈیٹدوسرے سالانہ امتحانات اگست 2024 میں منعقد کیے جائیں گے۔