پاکستانی سٹوڈنٹس کے لیے کیوبا میں ایم بی بی ایس کی سکالرشپس کا اعلان

پاکستان میں 2 لاکھ سے زائد سٹوڈنٹس کی جانب سے پی ایم ڈی سی میں ایم ڈی کیٹ کے لیے اپلائی کیا گیا ہے لیکن پاکستانی یونیورسٹیز میں ایم بی بی ایس کی ڈگری میں داخلہ صرف 16 ہزار سٹوڈنٹس کو ہی مل سکے گا، ایسی صورتحال میں ایم این بی اردو کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ بچ جانے والے سٹوڈنٹس کا میڈیکل ایجوکیشن کا خواب پورا کرنے کے لیے پاکستان سے باہر یعنی بیرون ملک تعلیمی مواقعوں کی تلاش کی جائے تاکہ سٹوڈنٹس اعلی تعلیم کا سفر جاری رکھ سکیں۔

اس حوالے سے کیوبا کی حکومت کی جانب سے آزاد جموں اور کشمیر کے طالبعلموں کے لیے ایک خصوصی سکالرشپ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حکومت کیوبا نے سال 2023-24 کے لیے طب کے شعبے میں ایک انڈرگریجویٹ اسکالرشپ کی پیشکش کی ہے۔

اہلیت کا معیار:

١۔ ایف ایس سی میں کم از کم 70% | اے لیول (پری میڈیکل) اور ایس ایس سی/میٹرک (او لیول) میں 60% نمبر حاصل کرنے والے طلباء صرف درخواست کے لیے اہل ہیں۔

٢۔ نتائج کے منتظر امیدوار اہل نہیں ہیں۔

٣۔ تمام پاکستانی/AJK کے شہری، جن کی عمریں 18-25 سال کے درمیان ہیں وہ درخواست دینے کے اہل ہیں۔

نامزدگی کا معیار:

١۔ تمام درخواست دہندگان کو ایک درست USAT-M ٹیسٹ سکور فراہم کرنے کی ضرورت ہے (جنوری 2022 کے بعد حاصل کردہ سکور)۔

٢۔ نامزدگی کا معیار USAT ٹیسٹ سکور پر مبنی ہے۔

٣۔ حتمی انتخاب مندرجہ بالا بنیادی اہلیت کے معیار کو پورا کرنے کے بعد ہی USAT-M سکور پر مبنی ہوگا۔ (وہ درخواست دہندگان جن کے پاس درست USAT-M ٹیسٹ سکور نہیں ہے، براہ کرم مزید معلومات کے لیے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کی ویب سائٹ دیکھیں)۔

اپلائی کرنے کا طریقہ کار:
آن لائن اپلائی کرنے کے لیے درج ذیل ویب سائٹ پر کلک کریں
https://scholarships.hec.gov.pk/#/auth/login

درخواست جمع کروانے کی تاریخ:
ایچ ای سی پورٹل پر آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2023 ہے۔

سٹوڈنٹس اوپر دٸیے گئے طریقہ کار کے تحت کیوبا میں سکالر شپ کے تحت ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں