پنجاب سے تعلق رکھنے سٹوڈنٹس کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، پنجاب تعلیمی بورڈز کی جانب سے بھی فیڈرل بورڈ کی طرح سنگل سبجیکٹ امپرومنٹ پالیسی کا باقاعدہ آغاز کر دِیا ہے
تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرپرسنز PBCC کا 18 مئی 2023 کو اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب بورڈ نے اپنی امپرومنٹ پالیسی میں ترمیم کرتے ہوئے میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے سٹوڈنٹس کو سنگل سبجیکٹ امپروو کرنے کی اجازت دے دی۔ اب پنجاب بورڈ کی امپرومنٹ پالیسی میں درج ذیل 5 آپشنز ہوں گے
1: سٹوڈنٹس چاہیں تو مکمل فرسٹ ایئر کی امپرومنٹ کر سکتے ہیں۔
2:سٹوڈنٹس چاہیں تو مکمل سیکنڈ ایئر کی امپرومنٹ کر سکتے ہیں۔
3:سٹوڈنٹس چاہیں تو مکمل فرسٹ ایئر + سیکنڈ ایئر دونوں کی اکٹھی امپرومنٹ کر سکتے ہیں۔
4:سٹوڈنٹس چاہیں تو فرسٹ ایئر کے کچھ سبجیکٹس اور سیکنڈ ایئر کے کچھ سبجیکٹس کی امپرومنٹ کر سکتے ہیں۔
5:سٹوڈنٹس چاہیں تو فرسٹ ایئر کا کوئی ایک سبجیکٹ یا سیکنڈ ایئر کا کوئی ایک سبجیکٹ یا دونوں سبجیکٹس امپروو کر سکتے ہیں۔
اجلاس میں یہ بھی واضع کیا گیا ہے کہ یہ تمام تر آپشنز میٹرک والے سٹوڈنٹس پر بھی لاگو ہوں گے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ دونوں کے سٹوڈنٹس اپنے مارکس میں اضافہ کر سکیں گے۔