راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا, سالانہ امتحان میں 1 لاکھ 16 ہزار 656 امیدواروں داخلہ بھجوایا
چئیرمین راولپنڈی بورڈ کے مطابق 1 لاکھ 15 ہزار 541 امیدوار امتحان میں شامل جبکہ 26 ہزار 173 ناکام رہے، میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 89184 امیدوار کامیاب ہوئے
چئیرمین عدنان خان کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان میں 58457 طلباء جبکہ 57084 طالبات شامل ہوئی، 89904 ریگولر جبکہ 25637 امیدوار پرائیوٹ طور پر شامل ہوئے، 1058 امیدوار سالانہ امتحان سے غیر حاضر رہے
راولپنڈی بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ
طلباء کی شرح کامیابی 71 اعشاریہ 42 جبکہ طالبات کی شرح کامیابی 83 اعشاریہ 11 رہی