اوپن یونیورسٹی میں میٹرک ٹیکنالوجی کا آغاز

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی(جائیکا)کے تعاون سے نوجوان نسل کو ٹیکنیکل ایجوکیشن فراہم کرنے کے لئے میٹرک(ٹیک)روگرام متعارف کردیا ہے جسے 15جولائی سے شروع ہونے والے سمسٹر خزاں 2023ء کے داخلوں میں آفر کیا جارہا ہے۔

میٹرک ٹیک پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو ہنر مند بنانا ہے تاکہ وہ باعزت روزگار کما سکے۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی جائیکا کے اشتراک سے مڈل ٹیک(کلاس 6thسے 8th )پروگرام ملک کے مخصوص علاقوں میں بہت کامیابی کے ساتھ چلا رہی ہے۔سمسٹرخزاں 2023ء کے پہلے مرحلے کے داخلے ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ 15جولائی سے شروع ہورہے ہیں۔

اِس مرحلے میں پیش کئے جانے والے پروگراموں میں میٹرک(جنرل)، میٹرک(ٹیک)، میٹرک(درس نظامی)،میٹرک(اوپن کورسز)،ایف اے(جنرل)، آئی کام، ایف اے درس نظامی(ثانویہ خاصہ)، ایف اے(اوپن کورسز)، مڈل ٹیک اور سرٹیفیکیٹ کورسز کے علاوہ بی ایس، ایم بی اے، ایم فل/ ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں