پی ایم اینڈ ڈی سی کی تمام میڈیکل اور ڈینٹل پریکٹیشنرز/اداروں/یونیورسٹیوں کو غیر تسلیم شدہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل/ڈینٹل پروگرام کی پیشکش نہ کرنے کی ہدایت کر دی
ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق پی ایم ڈی سی نے تمام میڈیکل اور ڈینٹل اداروں،یونیورسٹیوں کو خطوط لکھے کہ وہ پوسٹ گریجویٹ پروگرام پیش/آفر کرنے کے لیے پی ایم اینڈ ڈی سی ایکٹ کے سیکشن 25 کے تحت خود کو پی ایم اینڈ ڈی سی کے ساتھ رجسٹر کریں، کونسل کی ہدایات پر رجسٹرار پی ایم اینڈ ڈی سی نے تمام کالجوں اور یونیورسٹیوں کو سختی سے منع کیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر تسلیم شدہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل اور ڈینٹل پروگراموں کی تشہیر / پیشکش نہ کریں
ترجمان عمیر خان کے مطابق اطلاع کی عدم تعمیل کی صورت میں، PM&DC PM&DC ایکٹ 2022 کے سیکشن 35(i) کے تحت تادیبی کارروائی شروع کرے گا، خلاف ورزی پر کم سے کم 1 کروڑ اور زیادہ سے زیادہ 2 کروڑ جرمانہ اور کم سے کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ 5 سال تک قید ہے
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل/ڈینٹل کوالیفیکیشن حاصل کرنے کے خواہشمند تمام میڈیکل/ڈینٹل پریکٹیشنرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ صرف PM&DC کے تسلیم شدہ پوسٹ گریجویٹ پروگراموں میں داخلہ لیں، واضح طور پر مطلع کیا جاتا ہے کہ پی ایم اینڈ ڈی سی صرف ان پی جی کوالیفیکیشن کو رجسٹر کرے گا جن کا باقاعدہ معائنہ/جائزہ کیا جاتا ہے اور کونسل کے ذریعہ تسلیم کیا جاتا ہے