علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2023ء کے پہلے مرحلے کے داخلے ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ 15جولائی، دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبرس ے شروع ہونگے جسکی یونیورسٹی نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ملک کے 54شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں معلوماتی کاؤنٹرز، سہولت مراکز اور یونین کونسل سطح پر سیل پوائنٹس برائے داخلہ فارم قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے اور ساتھ ہی علاقائی ناظمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلوں سے متعلق طلبہ کی معاونت و راہنمائی کریں اور انہیں بھرپور سپورٹ فراہم کریں۔

مزید وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ٹیوٹرز، ریسورس پرسنز اور علاقائی ناظمین کویہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کے ہر کونے، ہر گھر تک یونیورسٹی کے داخلوں کا پیغام پہنچا دیں تاکہ ملک بھر کے آوٹ آف سکول بچوں میں حصول تعلیم کے خواہشمند افراد کو تعلیمی نیٹ ورک میں لایا جاسکے-

تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر 15جولائی سے آن لائن دستیاب ہونگے۔میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کے مین کیمپس، علاقائی دفاتر اور سیل پوائنٹس سے بھی حاصل کئے جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کے مطابق بی ایس/ایم ایس سی/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی کرنا لازمی ہے جبکہ میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخلہ فارم مینول اور آن لائن دونوں طریقوں سے جمع کیا جاسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں