اہلکاروں کے بچوں کے لیے اسلام آباد پولیس شہداء ماڈل کالج کی منظوری

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان اور وفاقی وزیر برائے وفاقی نظامت تعلیم رانا تنویر حسین کا پولیس اہلکاروں کی ویلفئیر کے لئے بڑا اقدام لیا گیا۔وفاقی وزیر برائے وفاقی نظامت تعلیم نے اسلام آباد پولیس کے لئے اسلام آباد پولیس شہداء ماڈل کالج کی منظوری دے دی۔کالج پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں بنایا جائے گا۔

پولیس کالج میں پولیس شہداء اور پولیس اہلکاروں کے بچے نرسری تا انٹرمیڈیٹ تک معیاری تعلیم حاصل کرسکیں گے۔کالج کے قیام کے کچھ عرصے بعد اس کیڈٹ کالج کا درجہ دیا جائے گا۔وزیر وفاقی نظامت تعلیم نے کالج کی منظوری شہدائے پولیس کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دی۔

اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے وزیر داخلہ اور وزیر نظامت تعلیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کپپیٹل پولیس ہسپتال کی منظوری کے بعد اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی ویلفئیر کے لئے سب سے بڑا اقدام ہوگا۔اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کے بچے اب کم خرچ پر معیاری تعلیم حاصل کرسکیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں