اغواء کے بعد قتل ہونے والے 5 سالہ عمر راٹھور کو آخرکار انصاف مل گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 5 سالہ بچے کے اندوناک قتل پر لواحقین کو انصاف مل گیا

بارہ کہو میں اغوا کے بعد قتل میں ملوث مجرمان کو سزا سنا دی گئی، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فیصلہ سنا دیا

عدالت نے حمزہ جہانگیر، یاسر اور آفتاب کو دو ،دو مرتبہ سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ جرمانے کا حکم سنایا جبکہ شک کی بنیاد پر اسد ممتاز کوکیس سے بری کر دیا گیا

واضع رہے کہ مجرمان نے 2019 میں 5 سالہ عمر راٹھور کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا، تھانہ بارہ کہو میں درج ایف آئی آر میں 4 ملزمان کو نامزد کیا گیا

مقتول عمر راٹھور کی جانب سے زاہد ایوب راٹھور نے کیس کی پیروی کی جبکہ مقتول کے خاندان کی جانب سے ہر فورم پر انصاف کے لیے آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری رہا

اپنا تبصرہ بھیجیں